گلگت بلتستان:بھری وین نالے میں جاگری، 5 افراد جاں بحق
گلگت بلتستان:بھری وین نالے میں جاگری، 5 افراد جاں بحق ،اطلاعات کے مطابق گلگت میں شاہراہ قراقرم پر مسافروں سے بھری وین نالے میں جاگری جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ شاہراہ قراقرم پر سلطان آباد کے قریب پیش آیا جہاں جوتل سے گلگت آنے والی مسافروں سے بھری وین موڑ کاٹتے ہوئے گہرے نالے میں جاگری۔
حکام نے بتایا کہ حادثے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں کچھ افراد کے نالے میں گرکر لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
یاد رہےکہ چند دن پہلے بھی گلگت بلتستان سے ایسی خبریں موصول ہوئی تھیں جن میں کئی مقامات پرحادثات رونما ہوئے تھے جن میں کئی افرادجانبحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے