اسلام آباد:ووٹنگ مشین اور انتخابی اصلاحات:وزیراعظم نے اہم فیصلہ کرلیا ،وزیر اعظم کا ووٹنگ مشین اور انتخابی اصلاحات پراتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور انتخابی اصلاحات پرپارٹی اور اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینےکا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا جبکہ یہ اجلاس 2 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ پارلیمانی پارٹی اور اتحادیوں کوانتخابی اصلاحات بل میں ترمیم پربریفنگ دی جائے گی جبکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین، آئی ووٹنگ اورانتخابی اصلاحات پرمشاورت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ووٹنگ مشین، آئی ووٹنگ اور انتخابی اصلاحات پراتحادیوں سے اتفاق رائے پربات ہوگی۔
وزیر اعظم عمران خان نے منگل کو انتخابی اصلاحات کا اعلان کرتے ہوئے آزاد اور شفاف انتخابات کے لیے ای ووٹنگ سسٹم لانے کا اعلان کیا تھا۔
وزیر اعظم نے ایوان بالا یعنی سینیٹ کے انتخابات کو بھی خفیہ رائے شماری کے بجائے اوپن بیلٹنگ اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
تاہم سینیٹ انتخابات اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لیے آئینی ترمیم منظور کروانا ہوگی جس کے لیے حکومت کو اپوزیشن کی حمایت درکار ہے۔