امریکہ غبارے کس مقصد کے لیے استعمال ہوں گے ،شرمناک رپورٹ آگئی
واشنگٹن :دنیا میں اس وقت غباروں کا استعمال کئ جگہ پر ہوتا ہے . تاہم امریکہ نے ایک ایسا غبارہ بنایا ہے جس کے ذریعے امریکہ اب جدید غباروں کے ساتھ جاسوسی کرے گا اس مقصد کے لیے امریکہ میں نگرانی کے لیے غباروں کا استعمال آزمائشی طور پر شروع کیا جارہا ہے۔
امریکی محکمہ دفاع نے اس حوالے سے تصدیق کر دی ہے کہ امریکی حکومتی کانٹریکٹر سیئرا نیواڈا کارپوریشن کی جانب سے یہ غبارے تیار کیے گئے ہیں جو طویل فاصلے سے نہ صرف ایک نیٹ ورک بنانے کے قابل ہوں گے بلکہ زمین پر ہونے والی سرگرمیوں پر بھی نظر رکھیں گے۔
امریکی ذرائع ابلاغ کی طرف سے یہ خبریں آرہی ہیںکہ یہ غبارے مختلف ریڈیو فریکیونسیز کا استعمال کریں گی جبکہ ان کو توانائی سولر پینل کے ذریعے ملے گی۔65 ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچنے والے یہ غبارے کئی روز تک آسمان میں پرواز جاری رکھ سکیں گے جو کہ کسی بھی جہاز کے لیے ممکن نہیں۔