قصور
سب ڈویژن راجہ جنگ میں اندھیر نگری،سب ڈویژن کے بیشتر علاقوں میں بجلی دیکھنے کو لوگ ترس گئے،سارا سارا دن بجلی غائب،ایس ڈی او و عملہ فون سننے سے بھی عاجز

تفصیلات کے مطابق واپڈا قصور کی سب ڈویژن راجہ جنگ میں اندھیر نگری قائم ہو چکی ہے سب ڈویژن راجہ جنگ کے بیشتر علاقوں میں عرصہ دراز سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سارا سارا دن بجلی نہیں آتی بجلی کی بندش بابت جب لوگ ایس ڈی او و دیگر عملہ کا فون ملاتے ہیں تو سرکار کے کار خاص اہلکاران فون اٹھاتے ہی نہیں اور اگر غلطی سے اٹھا ہی لیں تو سوائے ٹرخانے کے کچھ بھی نہیں کرتے اور اگر زیادہ اصرار کیا جائے تو نمبر بلیک لسٹ کر دیتے ہیں
کل بروز جمعرات بھی سب ڈویژن کے بیشتر دیہات میں صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک بجلی بند رہی جس کے باعث لوگ شدید پریشان رہے اور پانی کی بوند بوند کو ترس گئے
لوگوں نے نااہل ایس ڈی او و عملہ سب ڈویژن راجہ جنگ کے خلاف ایس ای لیسکو قصور و ڈپٹی کمشنر قصور سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

Shares: