پاکسان نے کویت کے رویے پرسخت جواب دے دیا: کویتی فضائی کمپنیوں پر مشروط پابندی عائد کردی

0
28

کراچی:پاکستان نے کویتی فضائی کمپنیوں پر مشروط پابندی عائد کردی،اطلاعات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کویتی فضائی کمپنیوں کی پروازوں کی تعداد کم کردی۔

ذرائع کے مطابق کویت کی جانب سے پی آئی اے کو پروازوں کی اجازت نے دینے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کویت کی دو ائیر لائن کی پروازوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سول ایوی ایشن کے ترجمان کا کنہا ہے کہ پی آئی اے کو کویت کی جانب سے اجازت نہ دینا دونوں ریاستوں کے درمیان دو طرفہ فضائی خدمات کے معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

سول ایوی ایشن کے ترجمان نے بتایا کہ کویت ایئرویز اور جزیرہ ایئر ویز کی ہفتہ وار فلائیٹس میں سے ایک ایک فلائٹ کو یکم اکتوبر 2021 سے منسوخ کیا جارہا ہے، یہ سلسلہ اُس وقت تک رہے گا جب تک پی آئی اے پر عائد پابندی ختم نہیں کردی جاتی۔

سول ایوی ایشن کے مطابق پاکستان اور کویت کے درمیان فضائی خدمات کے معاہدے میں طے شدہ شرائط کے مطابق کویت سے پی آئی اے سی کے فلائٹ آپریشن کی منظوری مشروط ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کی پروازوں کو کویت کی جانب سے عدم اجازت پر پاکستان سی اے اے مزید ریگولیٹری کارروائی شروع کرنے پر مجبور ہوگا۔

Leave a reply