نیب کراچی کے ریجنل بورڈ کا اجلاس :چار انکوائریز کو تفتیش میں تبدیل کرنے کی سفارش

0
31

کراچی:نیب کراچی کے ریجنل بورڈ کا اجلاس :چار انکوائریز کو تفتیش میں تبدیل کرنے کی سفارش ،اطلاعات کے مطابق قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کے نظرئیے کرپشن کیخلاف جہاد کے تحت نیب کراچی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نجف قلی مرزا کی سربراہی میں نیب کراچی کے ریجنل بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تحقیقاتی ونگز کی ڈائریکٹرز اور متعلقہ کیسزکی مشترکہ تحقیقاتی ٹیموں نے شرکت کی۔اجلاس میں اربوں روپے مالیت کے کیسزپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مقدمات کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔
1. بورڈ نے این آئی سی وی ڈی (NICVD) کے افسران / عہدیدارن اور دیگر کیخلاف مجاز اتھارٹی کو انکوائری کو تحقیقات میں تبدیل کرنے کی سفارش کی۔ ملزمان مبینہ طور پر غیر قانونی تقرریوں اور کروڑوں روپے کے غیر قانونی الاؤنس دینے میں ملوث ہیں۔ بورڈ نے این آئی سی وی ڈی (NICVD) کے افسران / عہدیدارن اور دیگر کیخلاف ہسپتال کے مختلف طبی آلات کے خریداری میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے بھی مجاز اتھارٹی کو انکوائری کی اجاز ت دینے کی سفارش کی۔

2. بورڈ نے راؤ انوار، سابقہ ایس ایس پی، سندھ پولیس، ضلع ملیر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے جمع کرنے کے الزام پر انکوائری کو تحقیقات میں تبدیل کرنے کی منظوری دی۔ ریکارڈ کے مطابق ملزم نے اربوں روپے سے زائد کے اثاثے جمع کئے۔

3. بورڈنے ملزم ڈاکٹر احسان اللہ خان، سابقہ ڈائریکٹر، پی پی پی نوڈ (PPP Node) محکمہ صحت اور شاہد یوسف، سی ای او، غربت مٹانے کے اقدام Poverty Eradication Initiative (PEI) اور دیگر کیخلاف انکوائری کو تحقیقات میں تبدیل کرنے کی سفارش کی۔ ملزمان نے مبینہ طور پر اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے محکمہ صحت میں غیر قانونی طور پر ٹھیکے اپنے نور نظرکمپنیوں کو دینے میں ملوث ہیں۔ ملزمان نے قومی خزانے کو Rs.325 million کا نقصان پہنچایا۔

4. بورڈنے ملزم اعجاز الرحمن، پروپرائٹر مسیرز الرحمن امپیکس کراچی، اور دیگر کیخلاف انکوائری کو تحقیقات میں تبدیل کرنے کی منظور ی دی۔ ملزم مسیرز الرحمن امپیکس کے نام پر عوام سے دھوکہ دہی میں ملوث ہے۔ مسیرز الرحمن امپیکس غیر قانونی طور پر چاول، کپڑے اور بیڈ شیٹس کے کاروبار میں ملوث ہے۔ ملزم اعجاز الرحمن نے عام لوگوں کو چار سے پانچ فیصد(4 to 5 %) منافع کا لالچ دیکر اپنے غیر قانونی اسکیم میں سرمایہ کاری کرنے پر آمدہ کیا۔ ملزم نے عام لو گوں کو ان کی اپنے محنت سے کما ئی گئی مبلغ 100 ملین روپے رقم سے محروم کیا۔

5. بورڈ نے میسرز گولڈ ٹرانسمٹ نیٹ ورک ٹیکنالوجی (پرائیوٹ) لمیڈ کے نو(09) بینک اکاؤنٹس زیر دفعہ,NAO-1999 Under Section 12 منجمد کرنے کی منظوری دی۔ میسرز گولڈ ٹرانسمٹ نیٹ ورک ٹیکنالوجی (پرائیوٹ) عوام سے غیر مجازڈپازٹ اکھٹا کرنے اور جعلی اسکمیوں کو ویب سائٹس پر اشتہارات ذریعے عوام کو مراعات اور بھاری منافع کی پیشکش کرنے کے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ ملزمان کروڑوں روپے غبن کے مرتکب پائے گئے۔

بورڈ نے میگا کرپشن کیسز کے کامیا ب تفتیش پر مشترکہ کمیٹیوں کی کارکردگی کو سراہا۔ڈجی نیب کراچی ڈاکٹر نجف قلی مرزا (پی ایس پی)نے قومی خزانے سے لوٹی ہوئے رقم اور سرکاری زمین کے واپسی کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کیں کے وہ محترم جسٹس جاوید اقبال، چیئر مین نیب کی ہدایات کی روشنی میں تفتیشی کا م کو میرٹ کے بنیاداور بغیر امیتاز کے جاری رکھیں۔

Leave a reply