وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بلوچستان عوامی پارٹی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا

وزیراعلیٰ جام کمال نے بلوچستان عوامی پارٹی کی صدارت سے استعفے کا اعلان کر دیا، انہوں نے نئے پارٹی انتخابات کی درخواست بھی کردی جام کمال کا کہنا تھا کہ تین سال کے دوران پارٹی کو بہترین انداز میں چلایا جام کمال خان نے پارٹی کے چیف آرگنائزر میر جان محمد خان جمالی اور سیکریٹری جنرل سینیٹر منظور احمد کاکڑ سے درخواست کی کہ جلد از جلد پارٹی کے نئے انتخابات کروائے جائیں۔

جام کمال نے امید ظاہر کی ہے کہ نوجوان اور نئےاراکین پارٹی کی بنیاد کو مزید مضبوط بنائیں گے رفتہ رفتہ موقع پرست بی اے پی کی صفوں سے نکل جائیں گے

وزیر اعلیٰ کا یہ اعلان بی اے پی میں سنگین اختلافات کے بعد سامنے آیا ہے حکمراں جماعت کے ایک درجن سے زائد ارکان اسمبلی نے موجودہ وزیر اعلیٰ سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ جام کمال 2018 میں عام انتخابات سے قبل وجود میں آنے والی بلوچستان عوامی پارٹی کے پہلے صدر منتخب ہوئے تھے

جام کمال کے استعفے کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کا اعلیٰ مشاورتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے یہ اجلاس بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سعید احمد ہاشمی کی سربراہی میں طلب کیا گیا ہے جس میں میر جان محمد جمالی، سردار صالح بھوتانی، نوابزادہ طارق مگسی اور نصیب اللہ بازئی پر مشتمل اعلیٰ مشاورتی کمیٹی شرکت کرے گی

Shares: