ڈیرہ غازی خان:ڈیرہ غازی خان میں تعلیم کے نام پرقوم کی بچیوں کی عصمت دری:عثمان بزادرکی غیرت پرسوال ،اطلاعات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقہ میں واقعہ نجی اکیڈمی میں علاقے کی بچیوں کی تعلیم کے نام پر جسمانی استحصال کے ساتھ ان کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کا انکشاف ہوا ہے
ذرائع کے مطابق پرنسپل جاوید اور سانگھی نامی ٹیچر لڑکیوں کو جسمانی ہراساں کرتے ہوئے ان کی ویڈیو بھی ریکارڈ کر کے انہیں بلیک میل کرتے تھے اہل علاقہ نے وزیراعلی پنجاب اور پولیس افسران سے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
ادھر ذرائع کےمطابق اس جرم کا انکشاف اس وقت ہوا جب ڈیرہ غازی خان میں طالبات کے ساتھ فحش حرکات کی ویڈیوز بنانے والے اساتذہ نے بچیوں کوالٹا بلیک میل کرنا شروع کیا
ادھر والدین اوردیگرمعاشرتی شخصیات نے کہا ہےکہ الزاہرہ اکیڈمی کے نام سے درسگاہ کو لڑکیوں اور خواتین کے جسمانی استحصال کے لئے استعمال کیا جانے لگاہے جس نے ہمارے لیے ہماری بچیوں کی تعلیم کوبہت مشکل بنا دیا ہے
ادھر ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہےکہ اکیڈمی میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کی ویڈیو سمیت دیگر ویڈیو بھی وائرل ہوئیں
ادھر اس حوالے سے ورثا اوردیگرمعاشرے کے افراد نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل ہے کہ اس مافیا کو فی الفور گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے اور دیگر اکیڈمیوں کی فل نگرانی کی جائے تاکہ تعلیم کے حصول کے لیے آنے والی بچیاں محفوظ رہ سکیں ایسے درندوں کو نشان عبرت بنایا جائے
والدین اوردیگرمعاشرے کے افراد نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے اپیل کی ہےکہ یہ معاملہ ڈیرہ غازی خان کی بچیوں کا نہیں بلکہ یہ توسب کے لیے چیلنج ہے اوراگراس موقع پروزیراعلیٰ نے نوتس نہ لیا توپھراس کے ردعمل کے ذمہ دار بھی عثمان بزدار ہی ہوں گے