قربانی کے جانوروں کے متعلق مویشیاں منڈی میں ٹیکس پر عوام برہم

0
75

عوام میں قربانی کے جانوروں کے متعلق منڈی مویشیاں میں ٹیکس سے متعلق ابہام پایا جارہا ہے ۔ خورشید قریشی

راولپنڈی ۔ 04اگست(اے پی پی)حکومت کو 50ہزار تک قربانی کے جانور کی خریداری پر ٹیکس چھوٹ کے متعلق عوام کا ابہام دور کرناچاہیے ۔ منڈی مویشاں سج گئی لیکن بیوپاری حضرات گاہکوں کے منتظر ہیں ۔ قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں ہر سال کی طرح اس سال بھی 15فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ جانوروں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حالیہ مہنگائی قطعی نہیں ہے ۔ منڈی مویشیاں میں دور دراز سے صحت مند جانور لائے گئے ہیں ۔ محکمہ لائیوسٹاک کا عملہ منڈی مویشیان میں میں موجود ہے اور تمام مویشیوں کی ویکسی نیشن کی جارہی ہے ۔

تمام مویشی صحت مند اور ہر قسم کے وائرس اور بیماریوں سے محفوظ ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر لائیوسٹاک اینڈ ڈیر ی ڈویلپمنٹ بورڈ خورشیداحمد قریشی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں قربانی کے جانوروں کے متعلق منڈی مویشیاں میں ٹیکس کے متعلق ابہام پایا جارہا ہے جس کے باعث عوام قربانی کے جانوروں کی خریداری کے لیے منڈی مویشیاں جانے سے گریزاں ہے ۔ جبکہ منڈی مویشاں اسلام ا;63;باد میں د

Tagsbaaghi

Leave a reply