آرپی اوفیصل آبادعمران محمود کی ڈسٹرکٹ فیصل آباد کے پولیس افسران سے کرائم میٹنگ۔ کرائم کا تقابلی جائزہ۔کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری۔

تفصیلات:

(شان رسول نُماٸندہ باغی ٹی وی )

امروز آرپی او فیصل آباد عمران محمودنے کرائم کا جائزہ لینے کے حوالہ سے پولیس کمپلیکس فیصل آباد میں پولیس افسران سے کرائم میٹنگ کی۔میٹنگ میں CPOفیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان،ایس ایس پی آپریشز،جملہ ڈویژنل ایس پیز، حلقہ افسران ضلع ہذانے شرکت کی۔

دوران میٹنگ سنگین مقدمات کے چالان، نامکمل چالان،زیر تفتیش امثلاجات کے متعلق تفصیلی بحث کی گئی۔

آر پی او فیصل آبادعمران محمودنے ڈویژنل افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ زیر تفتیش مقدمات کو یکسو کرنے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

تفتیشی افسران مقدمات کو یکسو یا خارج کرنے کیلئے انصاف اور میرٹ کو ترجیح دیں۔ اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے جدید خطوط پر تفتیش مکمل کی جائے تاکہ جرائم کے خاتمہ میں مدد ملے۔

روائتی سستی اور تسا ہل پسندی کسی صورت قبول نہ ہے۔جملہ حلقہ افسران اور SHO,s چوری،ڈکیتی، راہزنی کی روک تھام کیلئے پولیس پٹرولنگ نظام کو بہتر بنائیں۔

بنک اوقات کے دوران موٹر سائیکل اور موبائل گشت کو SDPO,sوقتاً فوقتاً چیک کرتے ہوئے انہیں الرٹ رکھیں۔ جرائم پیشہ افراد اور ریکارڈ یافتہ گان کی پڑتال عمل میں لائی جائے۔

علاوہ ازیں دوران میٹنگ پولیس کو درپیش مسائل اور چیلنجز بھی زیر بحث آئے۔آر پی او فیصل آباد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیس افسران/ ماتحتان کی فلاح و بہبود کیلئے تمام ممکن اقدام کیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ بہتر کارگردگی دکھانے والے ایماندار اور فرض شناس پولیس افسران/ ماتحتان کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

Shares: