مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے ایک بار پھرلندن میں مقیم سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کا اعلان کیا ہے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق صحافی نےن لیگی رہنما جاوید لطیف سے سوال کیا کہمیاں صاحب کب واپس آ رہے ہیں؟ جاوید لطیف نے جواب دیا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف دسمبر میں وطن واپس آرہے ہیں۔

اس سے قبل بھی انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ نوازشریف وطن واپس آ کر پھر قوم کی قیادت کریں گے اور پاکستان کو بحران سے نکالیں گے وہ اس سال واپس آئیں گے اور عمران خان کی منتخب حکومت کے پیدا کردہ بحرانوں پر قوم کی رہنمائی کریں گے یہاں تک کہ اگر ان کا علاج مکمل نہ بھی ہو نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بنیں گے-

جبکہ سلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ ‘مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے جب ڈاکٹر انہیں صحت کے حوالے سے کلین چٹ دیں گے اور سفر کرنے کی اجازت دیں گے تو پارٹی فیصلہ کرے گی’۔

واضح رہے کہ نوازشریف نومبر2019 میں علاج کی غرض سے بیرون ملک گئے تھے سابق وزیراعظم کو طبیت ناساز ہونے پر22 اکتوبر2019 کو لاہور کے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا میڈیکل ٹیسٹ میں نوازشریف کے پلیٹلٹس کی تعداد خطرناک حد تک کم پائی گئی تھی۔

نوازشریف کو سروسز اسپتال سے 16 روز بعد گھر منتقل کر دیا گیا تھا جہاں ان کے لیے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) قائم کیا گیا تھا صحت کے مسائل بڑھ جانے کے سبب ڈاکٹرز نے نواز شریف کو بلا تاخیر بیرون ملک جانے کی ہدایت کی تھی-

Shares: