وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 18 اگست سے ملک بھر میں شجر کاری مہم کا آغاز کر رہے ہیں، ہر پاکستانی 18 اگست کو دو پودے لگائے

وزیراعظم کب قوم سے خطاب کریں گے اور کیا بات کریں گے؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے پانچ سال میں خیبر پختونخواہ میں کام کیا، کوئی مان نہیں رہا تھا کہ ایک چھوٹے صوبے میں پانچ ارب درخت لگا دیں گے، لوگوں نے اس پر باتیں کیں، آج خوشی ہوئی، امین اسلم نے بتایا کہ پاکستان نے واقعی ایک ارب سے زائد درخت اگائے

آنے والی نسلوں کو صحیح پاکستان دینا ہے تو آج فیصلہ کرنا ہو گا، 18 اگست کو سب پاکستانیوں کو کہتا ہوں کہ کم از کم دو پودے لگائیں ،آج ہم ارادہ کرتے ہیں کہ 18 اگست کو درخت لگائیں گے، طلباء بھی درخت لگائیں گے، چار سال ملک میں شجر کاری کریں گے.

Shares: