ربیع الاول کا چاند نظر آ گیا ہے اور عید میلاد النبی 19 اکتوبر بروز منگل کو ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارہ ربیع الاول کے دوران نعت و میلاد کی محافل اور جلوسوں کی سکیورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا ہے جس کی صدارت ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کی ہے۔ اجلاس میں شہر میں بارہ ربیع الاول کے حوالے سے پولیس کی جانب سے کیے جانے والے جملہ اقدامات اور حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز نے ربیع الاول کے موقع پر شہر میں سکیورٹی کے موثر اقدامات پر بریفنگ دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پولیس افسران کو 12 ربیع الاول میں میلاد کی محافل اور جلوسوں کے منتظمین سے رابطے میں رہنے اور سیکیورٹی انتظامات کو موثر بنانے کے لیے ان کی مشاورت سے ترتیب دینے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کراچی کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی سخت نگرانی کے لیے موثر حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اسپیشل سکیورٹی یونٹ کی SWAT ٹیموں کو ہمہ وقت الرٹ رکھنے اور ہر طرح کے حالات سے نبزد آزما ہونے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
ذرائع نے یہ بھی کہا کہ اجلاس میں شہر کے اہم تنصیبات اور حساس مقامات پر فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے پر احقامات جاری گئے ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں 12 ربیع الاول کے دوران رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ باہمی رابطے اور بھرپور تعاون کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ جلوسوں کے راستوں پر عام ٹریفک کو متبادل راستے فراہم کیے جائیں گے تاکہ ٹریفک کی روانی کو ہر صورت بحال رکھا جائے اور سوشل میڈیا کے زریعے مذہبی منافرت کو ہوا دینے والا مواد پھیلانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی جس کے لیے سوشل میڈیا کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے اردگرد مشکوک افراد اور مشتبہ اشیاء پر نظر رکھیں اور کسی بھی ایسی صورت حال میں فوری مددگار 15 پر اطلاع دیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے اختتام پر ذونل ڈی آئی جیز کو شہر میں سیکیورٹی کے تمام انتظامات کا سختی سے جائزہ لینے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کراچی پولیس کے تمام ذونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی سی آئی اے، ڈی آئی جی سکیورٹی، ڈی آئی جی ٹریفک اور تمام ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز نے شرکت کی۔ سنی اتحاد کونسل کے حاجی محمد حنیف طیب، محمد عمر فاروق قادری، مولانا محمد اشرف گورمانی، جماعت علماء پاکستان کے اویس احمد نورانی، ڈاکٹر صدیق راٹھور، اہلسنت والجماعت کے مولانا اکبر درس، حنفی اردو جماعت کے سید شفیع قادری رضوی اور دیگر علماء اور جلوسوں کے مرکزی منتظمین نے بھی اجلاس مین شرکت کی۔

Shares: