راولپنڈی :امریکی نائب وزیرخارجہ کی آرمی چیف جنرل قمرجاوید سے ملاقات،افغانستان سمیت اہم معاملات پرگفتگو ،اطلاعات کے مطابق امریکی نائب وزیرخارجہ پاکستان کے دورے پر ہیں اور آج کا دن ان کا اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا دن مانا جارہاہے،

اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ آج امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید سے ملاقات سے ملاقات کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں شخصیات کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی سلامتی کی صورتحال اور افغانستان میں انسانی ہمدردی کے اقدامات میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پرامریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین سے گفتگو کرتےہوئے پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کے لیے ہمہ جہت کوششوں کے لیے پرعزم ہے اور افغان حکومت کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دونوں ملکوں کے درمیان پائیدار ، دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کے لیے بامعنی گفتگو شنید اوربات چیت کو جاری رکھنے پراتفاق کیا

ذرائع کے مطابق اس موقع پر امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا ، خاص طور پر کامیاب انخلا کی کارروائیوں میں مدد اور علاقائی امن کے لیے پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھنے کا عہد کیا

Shares: