سان فرانسسکو: ایک ہی ہفتے میں دوسری بار فیس بک ، انسٹاگرام اور فیس بک میسنجر کچھ صارفین کیلئے ڈاؤن ہوگئے۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل نے ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے حوالے سے کہا ہے کہ رات کو 11 بجے 20 ہزار کے قریب لوگوں نے شکایت کی کہ ان کیلئے انسٹاگرام کی سروسز بند ہوگئی ہیں اسی وقت قدرے کم لوگوں نے یہ شکایت کی کہ انہیں فیس بک کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے اس خرابی نے فیس بک میسنجر کو زیادہ متاثر نہیں کیا اور صرف 800 کے قریب لوگوں نے ہی اس کے نہ چلنے کی شکایت کی ۔
فیس بک میں خرابی: ’’ٹیلی گرام‘‘ پر ایک روز میں 7 کروڑ صارفین کا اضافہ
پاکستان میں بھی سوشل میڈیا صارفین کو انسٹاگرام چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے جس کے بعد لوگ ٹوئٹر پر اس حوالے سے اظہارِ رائے کر رہے ہیں۔ پاکستان میں ٹوئٹر پر "انسٹاگرام ڈاؤن” کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔
فیس بک میں یہ خرابی ایک ہی ہفتے میں دوسری بار سامنے آئی ہے چار روز قبل فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز پوری دنیا کیلئے بند ہوگئی تھیں۔ سات گھنٹے تک پوری دنیا میں فیس بک کا بلیک آؤٹ رہا جس کی وجہ سے دنیا بھر کے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
We’re aware that some people are having trouble accessing our apps and products. We’re working to get things back to normal as quickly as possible and we apologize for any inconvenience.
— Meta (@Meta) October 8, 2021
فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کو ہماری سروسز استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، ہم اس مسئلے کے فوری کے لیے کوشش کررہے ہیں۔
واٹس ایپ،فیسبک، انسٹاگرام ڈاؤن: ٹوئٹر خوش، معروف کمپنیوں کے دلچسپ ٹوئٹس
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے فیس بک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کو ہماری سروسز استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، ہم اس مسئلے کے جلد سے جلد حل کے لیے کوشاں ہیں اور تکلیف کے لیے اپنے صارفین سے معذرت خواہ ہیں۔
We’re so sorry if you weren’t able to access our products during the last couple of hours. We know how much you depend on us to communicate with one another. We fixed the issue — thanks again for your patience this week.
— Meta (@Meta) October 8, 2021
بعد ازاں فیس بک نے کہا کہ اگر آپ پچھلے دو گھنٹوں کے دوران ہماری مصنوعات تک رسائی حاصل نہیں کر سکے تو ہمیں بہت افسوس ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ آپ ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے ہم پر کتنا انحصار کرتے ہیں۔ ہم نے مسئلہ حل کیا – اس ہفتے آپ کے صبر کا شکریہ۔
We know some of you may be having some issues using Instagram right now (🥲). We’re so sorry and are working as quickly as possible to fix.
— Instagram Comms (@InstagramComms) October 8, 2021
انسٹاگرام نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ آپ میں سے کچھ کو ابھی انسٹاگرام کا استعمال کرتے ہوئے کچھ مسائل درپیش ہیں ہمیں بہت افسوس ہے اور جتنی جلدی ممکن ہو ٹھیک کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
things have been fixed, and everything should be back to normal now. thank you for bearing with us (and for all the memes this week 🙃)
— Instagram Comms (@InstagramComms) October 8, 2021
بعد ازاں انسٹاگرام کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا کہ چیزیں ٹھیک ہو چکی ہیں ، اور سب کچھ اب معمول پر آنا چاہیے۔ ہمارے ساتھ رہنے کے لئے آپ کا شکریہ (اور اس ہفتے تمام میمز کے لئے۔
We’re aware that some people are having trouble accessing our apps and products. We’re working to get things back to normal as quickly as possible and we apologize for any inconvenience.
— Messenger Communications (@MessengerComms) October 8, 2021
میسنجر نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ کچھ لوگوں کو ہماری ایپس اور مصنوعات تک رسائی میں دشواری ہو رہی ہے۔ ہم چیزوں کو جلد سے جلد معمول پر لانے کے لیے کام کر رہے ہیں اور ہم کسی بھی قسم کی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔
Sincere apologies to anyone who wasn’t able to access our products in the last couple of hours. We fixed the issue, and everything should be back to normal now.
— Messenger Communications (@MessengerComms) October 8, 2021
بعد ازاں انہوں نے کہا کہ کسی سے مخلصانہ معذرت جو پچھلے چند گھنٹوں میں ہماری مصنوعات تک رسائی حاصل نہیں کر سکا۔ ہم نے اس مسئلے کو ٹھیک کر دیا ہے ، اور اب سب کچھ معمول پر آنا چاہیے-