کوئٹہ :مولانا فضل الرحمن وفاق ، پنجاب ، کے پی میں ناکامی کے بعد بلوچستان میں کامیابی کے لیے پُراُمید ،اطلاعات کے مطابق بالآخر مولانا فضل الرحمن سیاسی طور پر کچھ حد تک امید سے ہوگئے ہیں
ادھر اس حوالے سے بلوچستان کی تازہ ترین صورتحال پر جے یو آئی کا ردعمل سامنے آگیا ، اس سلسلے میں مولانا عبدالغفورحیدری کی پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے لاہور میں اہم ملاقات ہوئی ہے
یہ بھی معلوم ہواہے کہ مولانا عبدالغفور حیدری نے بلوچستان کی سیاسی صورت حال پر مولانا فضل الرحمان کو تفصیلات سے اگاہ کیا،
ترجمان جے یو آئی نے مولانا فضل الرحمن کے اُمید سے ہونے کے حوالے سے اچھی خبر سناتے ہوئے کہا ہےکہ جام کمال کی حمایت کی درخواست پر معذرت کرلی ۔
اسلم غوری ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ پارٹی بلوچستان اور پارلیمانی پارٹی کے فیصلے درست سمت میں ہیں ۔ تین سال تک جام کمال نے غیر جمہوری رویہ اپنایا ۔
ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ اس دوران جام حکومت کا اپوزیشن سمیت اپنے اتحادیوں سے بھی غیر مناسب رویہ رہا ۔
یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمن نوازشریف کے ساتھ مل کراس حکومت کے خلاف اول روز سے ہی کوششوں میں مصروف ہیں اور یہ بھی حقیقت ہےکہ مولانا فضل الرحمن سینٹ ، قومی اسمبلی ،پنجاب اور کے پی میں حکومتوں کی تبدیلی کے حوالے سے کوشاں تھے لیکن ناکامی مقدر ٹھری ،
اب بڑے عرصے کے بعد مولانا فضل الرحمن کو یہ امید ہوگئی ہےکہ اگراپوزیشن مزید اتحادی اپنے ساتھ کھڑے کرلے توبلوچستان سے جام حکومت کا خاتمہ ہوسکتا ہے