کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن کے وفد کی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے ملاقات

کیمبرج اسیسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کی پاکستان کے لیے کنٹری ڈائریکٹر عظمی خان کی سربراہی میں تین رکنی وفد نے وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے ان کے آفیس میں ملاقات کی اور دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا. اس موقع پر کیمبرج وفد نے وزیر تعلیم کو بتایا کہ پورے ملک میں 730 اسکولز جبکہ صرف کراچی میں 200 اور پورے سندھ میں 230 اسکولز کیمبرج ایحوکیشن سسٹم اپنائے ہوئے ہیں.ملاقات میں محکمہ تعلیم کے حالیہ اقدامات, کریکیولم اور محکمہ تعلیم کے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں ایشین ڈولپمنٹ بینک کے تعاون سے جاری انگلش میڈیم اسکولز کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی.
اس موقع پر وزیر تعلیم سید سردار علی شاھ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے سنگل نیشنل کریکیولم کا معاملا دراصل 2018 کی کہانی ہے کیونکہ یہ انکا الیکشن مینیفسٹو تھا. انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے دو ٹاسک فورسز بنائی گئی ہیں جو کہ اصل میں صوبائی سبجیکٹس ہیں. تعلیم اور سیاحت پر وفاقی حکومت کے ٹاسک فورس غیر آئینی ہیں. پاکستان ایک وفاق ہے اور یہاں صوبوں کی کثیرالجہتی اور مختلف ثقافتیں ہی دراصل ملک کے لیے خوبصورت وحدانیت کا مظہر ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو اپنی تاریخی و ثقافتی پس منظر میں تعلیم دینی ہی, اور میں نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود صاحب کو واضع کہہ دیا تھا کہ سندھی زبان پر سندھ کبھی سرینڈر نہیں کرے گا, ہم اردو سے بھی پیار کرتے ہیں لیکن اپنے بچوں کو انکی مادری زبان کی تعلیم کے حق سے محروم نہیں کرینگی. وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ 1972 میں سندھی لازمی زبان پڑھانے کا قانون پاس ہوا اور آج تک بہت سارے پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھی پڑھانے سے نالاں ہیں.
سید سردار علی شاہ نے کہا کہ سندھ سنگل نیشنل کریکیولم کو قبول نہیں کرتا, کیونکہ یہ ایک قسم کا نصابی مارشل لا ہے اور نصاب کا نفاذ نہیں ہوسکتا, انہوں نے کہا کہ ہم پھر بھی سنگل کریکیولم کے معاملے میں انگلش, سائنس اور میتھ کے مضامین پر غور کرسکتے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ نئے اساتذہ کی بھرتیوں کے بعد انکی تربیت کے لیے نامور عالمی اداروں کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں, اس سلسلے میں کیمبرج سسٹم کو بھی آگے بڑھنا چاہیے اور اس سلسلے میں اپنی تکنیکی مہارت سے ہمیں مستفیض کریں.
وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے اس موقع پر موجود ایڈیشنل سیکریٹری کریکیولم ڈاکٹر فوزیہ خان کو کیمبرج وفد کے ساتھ الگ اجلاس بلانے کی ہدایت کی جس میں صوبے میں کریکیولم پر کی جانے والی نظرثانی اور دیگر معاملات پر تفصیلی گفت و شنید کی جائے گی .

Comments are closed.