لندن : چرچ میں برطانوی رکن پارلیمنٹ چاقو حملے میں ہلاک ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں کنزرویٹو پارٹی کے رکن پارلیمنٹ چاقو حملے میں ہلاک ہوگئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی کاؤنٹی ایسیکس میں کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ ایمس پر ایک چرچ کے مین دروازے پر حملہ کیا گیا۔

پولیس کے مطابق 69 سالہ ڈیوڈ ایمس پر حملہ آور نے چاقو سے متعدد وار کیے جس کے بعد انہیں جائے وقوعہ پر ہی فوری طبی امداد دی گئی تاہم وہ شدید زخموں کے باعث جانبر نہ ہوسکے اور وہیں چل بسے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ اس نے قتل کے الزام میں ایک 25 سالہ نوجوان کوگرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے چاقو میں برآمد کرلیا گیا ہے۔

Shares: