بھارتی ریاست اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع میں پولیس نے بیوی کو ایک ساتھ تین طلاق دینے پر شوہر کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
بھارت، تین طلاق بل قانون بن گیا
بھارتی میڈیا کے مطابق ایس ایچ او ونود یادو نے بتایا کہ پرمین کی کی شادی چھ سال قبل نیاز عرف ببلو ساکن چمرو پور پٹھان کے ساتھ ہوئی تھی۔ اس کا ایک تین سال کا بیٹا ہے۔
پرمین کے مطابق سسرال والے اب کار کا مطالبہ کررہے تھے ۔ ا س کے ساتھ ساتھ اسے مارا پیٹا بھی جا رہا تھا۔ ہفتہ کو ہونے والی مارپیٹ کے بعد جب اس کے والد ارمان نے ثالثی کی کوشش کی تو نیاز نے ایک ساتھ تین طلاق بول دیا ۔
پرمین کی شکایت پر نیاز و دیگر سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ تین طلاق بل میں تین طلاق کی روایت کو ختم اورغیرقانونی اعلان کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں مرد کو تین سال کی قید کی سزا اورجرمانے کے ساتھ مجرمانہ جرم تسلیم کیا گیا ہے۔تین طلاق بل میں اس شادی شدہ خاتون اوران کے بچوں کوالاونس دینے کی سہولت ہے۔








