پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے، قائم علی شاہ

0
33

سابق وزیرِ اعلٰیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ اعلٰیٰ سندھ قائم علی شاہ نے باغ جناح جلسہ گاہ میں آمد کی اور وہاں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 18 اکتوبر سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا دن ہے۔
قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔ سانحہ کارساز میں کارکنان پیٹھ دکھا کر بھاگے نہیں جیسے حکومت نے کیا۔ 18 اکتوبر 2007 کو سانحے کے بعد بھی حکومت نے مدد نہیں کی۔ ہمارے کارکنان میدان میں تھے اور انہوں نے ہی قربانی دی۔
قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ سیاست میں 50 سال ہو چکے ہیں پر 18 اکتوبر 2007 جیسا بڑا اجتماع آج تک نہیں دیکھا۔
سابق وزیرِ اعلٰیٰ سندھ قائم علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو کسی کی پرواہ ہی نہیں، حکومت کو کوئی پرواہ نہیں کہ لوگ مر رہے ہیں۔

Leave a reply