مسقط: عمان میں ٹی 20 ورلڈکپ کا میلہ سج گیا،پاپوا نیوگنی کا عمان کو 130 رنز کا ہدف ،اطلاعات کے مطابق عمان میں ٹی 20 ورلڈکپ کا میلہ سج گیا، رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں ثقافتی رنگ بکھر گئے، پہلے میچ میں میزبان ٹیم اور پاپوا نیو گنی آمنے سامنے میدان میں اترے ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں پاپوا نیوگنی نے عمان کو 130 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے مرحلے کے پہلے میچ میں میزبان عمان نے پاپوا نیو گنی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاپوا نیو گنی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ عمان میں شروع ہو گیا، کرکٹ دیوانوں کا جوش وخروش دیدنی ہے۔ ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں میزبان عمان نے پاپوا نیو گنی کے خلاف ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ ٹاس جیتنے پر عمان کے کپتان ذیشان مقصود کا کہنا تھا کہ پچ باؤلرز کیلئے سازگار ہے، سپنرز کیلئے مددگار ثابت ہو گی۔

آج ہی امارات کے میدان میں کھیلے جانیوالے ایونٹ کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش اور سکاٹ لینڈ کا مقابلہ ہوگا۔ دبئی میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کے تما م کوویڈ ٹیسٹ منفی آگئے ہیں، کل ویسٹ انڈیز کیخلاف وارم اپ میچ کھیلیں گے۔

اطلاعات کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں 16 ٹیمیں شرکت کریں گی اور عالمی کپ دو مرحلوں میں کھیلا جائے گا، پہلے مرحلے کا آغاز آج سے ہو رہا ہے جس میں 8 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

پہلے راؤنڈ کے گروپ اے میں سری لنکا، آئرلینڈ، نیدرلینڈز اور نمیبیا شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، سکاٹ لینڈ، پاپوانیوگنی اور میزبان اومان شامل ہیں، دونوں گروپس سے ٹاپ ٹو ٹیمیں سپر 12 کے لئے کوالیفائی کریں گی۔

سپر12 کے گروپ 1 اور گروپ 2 میں پہلے سے 8 ٹیمیں موجود ہیں جس میں گروپ اے میں انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ 2 میں پاکستان کے ساتھ بھارت، نیوزی لینڈ اور افغانستان شامل ہیں۔

دوسری طرف دبئی پہنچنے کے بعد ہونے والی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے نتائج منفی آنے کے بعد قومی سکواڈ کے ارکان کو اکٹھے سرگرمیوں کی اجازت مل گئی۔قومی سکواڈ نے دبئی کے ہوٹل میں 2 گھنٹے سے زائد کا جم سیشن کیا۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں نے ریکوری کے لئے پول سیشن میں بھی حصہ لیا، ٹیم آج سے ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز کرے گی، کل پہلا وارم اپ میچ ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلا جائے گا، قومی ٹیم اپنا دوسرا اور آخری وارم اپ میچ 20 اکتوبرکو جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلے گی جبکہ 24اکتوبر کو میگا ایونٹ کے پہلے میچ میں بھارت سے ٹاکرا ہوگا۔

Shares: