کھاریاں: قتل و اقدام قتل کے 5 ملزمان گرفتار ،اطلاعات کے مطابق کھاریاں پوليس تھانہ رحمانیہ نے قتل و اقدام قتل کے 5 ملزمان گرفتارکرلئے ہیں، ان ملزموں کی گرفتاری ایک چیلنج بنی ہوئی تھی
کھاریاں پولیس کے مطابق پولیس نے قتل و اقدام کے نامعلوم ملزمان سے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے اورملزموں نے جرم کا اقراربھی کرلیا ہے
ادھر کھاریاں پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں حمزہ،طیب،ثناء اللہ،اسامہ اور شاہرخ شامل ہیں جن کے خلاف پہلے ہی درخواست دی گئی تھی ،
یاد رہے کہ چند ماہ پہلے ان ملزمان نے چند ماہ قبل 3 افراد پر اندھا دھند فاٸرنگ کرکے 1 شخص قتل اور 2 افراد زخمی کردیے تھے،ملزمان نے معمولی تلخ کلامی کی رنجش کے باعث مقتول و مضروب افراد پر فاٸرنگ کردی،