دےدو کشمیرکشمیریوں کو اور ہمارے پیارے مروانےبندکردو:بھارتی فوجی کی بیوہ کی دہائی
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2021/10/jamu.png)
نئی دہلی :دےدو کشمیرکشمیریوں کو اور ہمارے پیارے مروانےبندکردو:بھارتی فوجی کی بیوہ کی دہائی ،اطلاعات کے مطابق بھارت کے زیرقبضہ وادی کشمیر کے پونچھ علاقے میں کشمیری مجاہدین کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجی کی بیوہ نے بھارتی فوج کی پست حالی اور تباہ حالی کے پردے چاک کردیئے
ذرائع کےمطابق اس حوالے سے پونچھ میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجی کی بیوہ نے بھارتی جرنیلوں اورحکمرانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ تو صرف غریبوں کے بچوں کوسرحد پرمرنے کے لیے بھیج رہےہیں
بھارتی جرنیل اورحکمران غریبوں کے بچوں کو مروا رہے ہیں ، اپنے بیٹوں کو بھی تو بھیجو آپ کو "لگ پتے جان گے"
دے دو کشمیریوں کو کشمیر اور اب ہمارے بچوں کو مروانا بند کردیں
پونچھ میں آزادی پسندوں کے حملوں میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجی کی بیوی کی دہائی pic.twitter.com/NWP9V98lql
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) October 19, 2021
اس حوالے سے بھارتی میڈیا کو اپنی دہائی سناتے ہوئے بھاری فوجی کی بیوہ نے جو بھارت میں رہنے والے غریبوں کی بے بسی اوربھارتی جرنیلوں اورحکمرانوں کی ہٹ دھرمی کے پردے چاک کیئے ہیں اس کے بعد یہ گمان کیا جارہا ہے کہ بھارتی فوج میں اس وقت ایک بغاوت کا سماں ہے
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس خاتون نے تو بھارتی جرنیلوں اورحکمرانوں کو مخاطب ہوتےہوئے کہا کہ اپنے پیاروں کو کشمیر میں لڑے اور مرنے کے لیے بھیجو تو تمہیں بتہ چل جائے گا
اس خاتون نے کہا کہ اب بس کردیں اورہمارے پیاروں کو مروانا بند کردیں
بھارتی فوجی کی بیوہ نے کہا کہ ہم لاشے اٹھا اٹھا کرتھک گئے ہیں ، اب کشمیرکشمیریوں کو دے دیں اوربھارت کے غریبوں کو قربان ہونے سے بچا لیں اگرایسا نہ ہوا تو پھر ایک وقت آئے گا کہ ہمارے جوان اس ملک کے طاقتوروں کے لیے قربان نہیں ہوگے اورپھر بھارت دم توڑ جائے گا