پاکستان کے پانچ بڑے پریس کلبز کی شہباز گل کی طرف سےعاصمہ شیرازی کے خلاف دھمکی آمیز بیان کی شدید مذمت

0
49

پاکستان کے پانچ بڑے پریس کلبز کے صدور نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کی طرف سے سینئر صحافی و اینکر پرسن عاصمہ شیرازی کے خلاف دھمکی آمیز بیان کی شدید مذمت کی ہے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل انجم، کوئٹہ پریس کلب کے صدر عبدالخالق رند اور پشاور پریس کلب کے صدر ایم ریاض نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل کی جانب سے سینئر صحافی اینکرپرسن عاصمہ شیرازی کے خلاف دھمکی آمیز زبان استعمال کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کے ایک عہدیدارکی جانب سے خاتون صحافی کے خلاف اخلاق سے گری ہوئی اوردھمکی آمیز گفتگو اور لب و لہجہ کا استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ حکومت اپنی ناکامیوں پر تنقید کا جواب اگر دھمکیوں سے دے گی تو اس سے صحافیوں کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا۔

خاتون اول پر بنا سوچے سمجھے حملے کئے جاتے ہیں ،مریم صفدر چند صحافیوں کےساتھ مل کر…

فاضل جمیلی، ارشد انصاری، شکیل انجم، عبدالخالق رند اور ایم ریاض نے کہا کہ شہباز گل صحافی برادری سے معافی مانگیں بصورت دیگر پاکستان کے تمام پریس کلبز میں ان کے داخلے پر پابندی عائد کردی جائے گی اور ان کی میڈیاکوریج کا بھی بائیکاٹ کیا جائے گا۔

صحافی برادری کے رہنماؤں نے کہا کہ شہباز گل نے دھمکیاں دیکر صحافیوں کے خلاف اشتعال انگیزی کی کوشش کی ہے، ہم واضح کرتے ہیں کہ اگر عاصمہ شیرازی یا کسی اور صحافی کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ایف آئی آر حکومت اور شہبازگل کے خلاف براہ راست درج کروائی جائے گی۔

Leave a reply