بھارتی کپتان سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ جس ٹیم میں آل راؤنڈر ہوں وہ ٹیم مضبوط ہے –
باغی ٹی وی : نجی ٹی وی چینل جیو نیوز پروگرام ’پاک انڈیا ٹاکرے ‘میں گفتگو کرتے ہوئے سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ جس ٹیم میں آل راؤنڈر ہوں وہ ٹیم مضبوط ہے سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آل راؤنڈر مضبوط ہیں۔
بھارت کے سابق اسپینر ہربھجن سنگھ نے کہا کہ بھارتی فائنل الیون میں ایک بولر کم ہے جبکہ اس موقع پر پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ پاک بھارت ہر میچ ڈو اینڈ ڈائی ہوتا ہے، آج فائنل سے پہلے فائنل والا میچ ہے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپینر مشتاق احمد نے کہا کہ جیت کےلیے اسمارٹ کرکٹ کھیلنا ہو گی۔
اس سے قبل بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ پاکستان مضبوط ٹیم ہے اور کئی پاکستانی کھلاڑی کسی بھی وقت میچ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں کوہلی کا کہنا تھا کہ انڈیا ماضی کے ریکارڈ کی وجہ سے پاکستان کوکمزور سمجھنے کی غلطی نہیں کرے گا ، انہیں پاکستان کو شکست دینے کے لیے اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک پلان کے مطابق میدان میں اترنا پڑتا ہے، ہمیں بس اس دن اچھا کھیلنا ہے۔ یہ سچ ہے کہ اس میچ کا دباؤ زیادہ ہوتا ہے لیکن ہمیں صرف کرکٹ پر توجہ دینی ہے ہم نے کبھی اس بارے میں بات نہیں کی کہ ہمارا پاکستان کے خلاف کیا ریکارڈ رہا ہے، ہم ماضی کے ریکارڈ کو نہیں دیکھتے کیونکہ اس سے توجہ ہٹ جاتی ہے۔
پاک بھارت ٹاکرا: دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ آج دبئی کے میدان میں ہو گا
واضح رہے کہ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی کے میدان میں ہوگا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام7 بجے شروع ہوگا بابراعظم پاکستان کےکپتان، کوہلی بھارت کی کمان سنبھالیں گے۔
قومی ٹیم میں بھارت کے خلاف جن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں محمد رضوان، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، حیدرعلی، شعیب ملک، محمد آصف، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔ حتمی پلیئنگ الیون کا اعلان میچ سے قبل کیا جائے گا۔