بلوچستان کابینہ تحلیل، غفور حیدری مٹھائی کھانے پہنچ گئے، نیا وزیراعلیٰ ہو گا کون؟
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے استعفیٰ کی منظوری کے بعد بلوچستان کابینہ تحلیل ہوگئی ہے
وزیر اعلیٰ جام کمال کے استعفے کی منظوری کے بعد چیف سیکرٹری بلوچستان نے صوبائی کابینہ تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا،اجلاس کی صدارت اسپیکر بلوچستان اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجو کریں گے۔ اجلاس میں جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لی جائے گی۔ بی اے پی کے ناراض ارکان نے عبدالقدوس بزنجو کو نیا وزیر اعلیٰ اور جان جمالی کو نیا اسپیکر منتخب کرنے کا فیصلہ کیا ہے
بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر عبدالقدوس بزنجواسمبلی اجلاس کے بعد مستعفی جائیں گے بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن جان جمالی کو نیا اسپیکر منتخب کیا جائے گا بلوچستان کے نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیے نیا اجلاس بلایا جائے گا جس میں عبدالقدوس بزنجو کو بطور نیا وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب کیا جائے گا
حکومت بلوچستان کے صوبائی وزرا سے جنگی بنیادوں پر اپنے دفاتر خالی کرانے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے، جس میں کہا گیاہے کہ تمام وزرا فوری دفاتر خالی کر دیں
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد لائے جانے اور اپوزیشن اور ناراض اراکین کی جانب سے نمبرز پورے ہونے پر استعفیٰ دے دیا ہے چند روز قبل بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض اراکین اور اپوزیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی 65 رکنی ایوان میں سے 33 نے تحریک کے حق میں ووٹ دیا تھا تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری آج ہونا تھی
دوسری جانب جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل حضرت مولانا عبدالغفور حیدری جام کمال کے استعفی کے بعد اپوزیشن اور ناراض اراکین کو مبارکباد دینے کے لئے اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبد القدوس بزنجو کے رہائش گاہ پہنچ گئے اس موقع پر بلوچستان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی اور مولانا عبدالغفور حیدری نے بلوچستان میں تبدیلی پر مبارکباد دی
بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان سردار عبدالرحمان کھیتران کا کہنا ہے کہ کہ جام کمال کے مشکور ہیں کہ انہوں نے استعفی دے کر پارٹی کو بچا لیا جام کمال اب بھی ہمارے بڑے ہیں ہم ان سے مشاورت جاری رکھیں گے ایک نئی طرز کی حکومت قائم کریں گے جس کا مظاہرہ جلد ہوگا اسپیکر عبدالقدوس بزنجو اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے ،اسمبلی میں نیا اسپیکر بنایا جائے گا جو بہت تجربہ کار ہوگا
وزیراعلیٰ بلوچستان نےواقعی اپنے عہدے سے استعفی دے ہی دیا:پشین گوئی بھی عین پوری ہوئی