دبئی :جنوبی افریقہ نے ٹاس جیتا:ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ شروع کردی،اطلاعات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ ون کے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری ہے۔
شارجہ میں 3 بجے شروع ہونے والے آج کے پہلے میچ میں ٹیمبا باوما نے ٹاس جیتا اور ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرن پولارڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
ورلڈ کپ کے بڑے معرکے میں آج شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں دو میچز ہوں گے۔
پہلا مقابلہ ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان ہوگا جب کہ دوسرے مقابلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ شام 7 بجے مدمقابل ہوں گے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے لیے جنوبی افریقہ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور کوئنٹن ڈی کوک ذاتی وجوہات کی بنا پر میچ نہیں کھیلیں گے اور ان کی جگہ ریزا ہینڈرکس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
اسی طرح ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے اور اوبید میک کوئے کی جگہ ہیڈن والش کو شامل کیا گیا ہے۔
میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:
ویسٹ انڈیز:
کیرن پولارڈ (کپتان)، ایون لوئس، کرس گیل، لینڈل سمنز، شیمرون ہٹمائر، نکولس پوران، آندرے رسل، ڈیوین براوو، عقیل حسین، ہیڈن والش اور روی رامپال
جنوبی افریقہ:
ٹیمبا باووما (کپتان)، ریزا ہینڈرکس، راسی وین ڈر ڈوسن، ایڈن مرکرم، ڈیوڈ ملر، ہنری کلاسن، ڈیوین پریٹوریس، کگیسو ربادا، کیشپ مہاراج، اینرچ نورجے اور تبریز شمسی