فیصل آباد (عثمان صادق) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ایوب ریسرچ کے زیر اہتمام یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے مقبوضہ کشمیرکے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے واک منعقد ہوئی جس کی قیادت پرنسپل کالج ڈاکٹر سائزہ خانم نے کی۔اساتذہ اور طالبات بھی شریک تھیں جنہوں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بینرزاورپلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جبکہ کشمیربنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔پرنسپل ادارہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کا ہر شہری مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اورکشمیرکی آزادی کے لئے ان کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔انہوں نے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو سلام پیش کیا اور کہا کہ شہیدوں کا خون ضرور رنگ لائے گا۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکے پر امن حل کے لئے ضروری ہے کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیری عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے۔اس سلسلے میں عالمی اداروں کو موثرکردار ادا کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیرپر پوری قوم چٹان کی طرح متحد ہے جو کہ کشمیرکی آزادی کے لئے واضح پیغام ہے.
مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے گورنمنٹ ڈگری کالج فیصل آباد میں واک کا انعقاد

Latest from پاکستان

نیٹ میٹرنگ ختم نہیں ہو رہی، شفاف اور پائیدار نظام کی طرف جا رہے ہیں، اویس لغاری
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت نیٹ میٹرنگ کو ختم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی بلکہ اس کے موجودہ طریقہ

لودھراں: دکان کے باہر سویا نوجوان ،چھریوں کے وار سے قتل
لودھراں (باغی ٹی وی رپورٹ) نواحی علاقہ چک 50ایم میں دکاندار رمضان گاذر کو دکان کے باہر سوئے ہوئے حالت میں نامعلوم ملزمان نے

ایران میں قتل ہونے والے 8 مزدوروں کے لواحقین کو 10 لاکھ فی خاندان امداد
اوچ شریف (باغی ٹی وی،نامہ نگار حبیب خان) حکومت پنجاب نے ایران میں قتل ہونے والے آٹھ پاکستانی مزدوروں کے لواحقین کو مالی امداد

احمد پور شرقیہ: طارق بشیر چیمہ کے قریبی ساتھی کا بیٹا اور بھائی فائرنگ میں قتل
اوچ شریف (باغی ٹی وی،نامہ نگارحبیب خان) اڈا 42 ہزار لاشاری پٹرول پمپ پر رشتہ داروں کے درمیان خونی جھگڑا، ایم این اے چوہدری

مظفرگڑھ: غیرت کے نام پر بہن پر قاتلانہ حملہ، پولیس نے بچا لیا
مظفرگڑھ (باغی ٹی وی رپورٹ) تھانہ روہیلانوالی کی حدود ماہڑہ میں غیرت کے نام پر لرزہ خیز واقعہ، سگے بھائی نے ناجائز تعلقات کے