دبئی :شعیب اخترسرکاری ٹی وی کے فیصلے پرناراض :بڑی بات بھی کہہ دی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا سرکاری ٹی وی کے فیصلے پر ردعمل سامنے آیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں شعیب اختر نے کہا کہ مجھے آف ائیر کرنے کا فیصلہ مضحکہ خیز ہے، میں نے 22 کروڑ پاکستانیوں کے سامنے خود استعفے کا اعلان کیا۔شعیب اختر نے کہا کہ سرکاری ٹی وی والے مجھے آف ائیر کرنے والے کون ہوتے ہیں؟
خیال رہے کہ 26 اکتوبر کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے بعد سرکاری ٹی وی پر لائیو شو کے دوران پروگرام کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے ویون رچرڈز اور ڈیوڈ گاور سمیت دیگر مہمانوں کے سامنے شعیب اختر سے شو چھوڑ کر جانے کا کہا تھا۔
Well thats hilarious.
I resigned in front of 220 million Pakistanis & billions across the world.
Is PTV crazy or what? Who are they to off air me? https://t.co/514Mk0c64e— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) October 28, 2021
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی پر اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے حارث رؤف کی تعریف کی اور اس کا کریڈیٹ لاہور قلندرز کے پلیئر ڈولپمنٹ پروگرام کو دیا۔
سرکاری ٹی وی کے میزبان کو قلندرز کی تعریف شاید پسند نہ آئی اور جواب میں وہ شعیب اختر سے ہی نا شائستہ رویہ اپنا بیٹھے اور انہیں شو سے اٹھ جانے کو کہہ دیا۔
شعیب اختر نے معاملے کو رفع دفع کرنے کی کوشش کی لیکن جب بات نہ بنی تو شعیب اختر ناصرف شو چھوڑ کر چلے گئے بلکہ انہوں نے پی ٹی وی سے بھی استعفیٰ دیدیا۔
اس معاملے پر تنقید کے بعد سرکاری ٹی وی نے معاملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی بنائی تھی جس کا پہلا اجلاس آج ہوا۔
اجلاس میں ڈاکٹر نعمان بھی پیش ہوئے اور ان کا مؤقف سننے کے بعد کمیٹی نے ڈاکٹر نعمان اور شعیب اختر دونوں کو انکوائری مکمل ہونے تک آف ائیر کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ دونوں پی ٹی وی کے کسی شو میں شرکت نہیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ایم ڈی پی ٹی وی نے اجلاس کے دوران ڈاکٹر نعمان نیاز کو اسپورٹس پروگرام میں متبادل اینکر لانے کی ہدایت کی لیکن ڈاکٹر نعمان نیاز نے اپنی جگہ متبادل اینکر پرسن لانے سے معذرت کرلی اور کہا کہ پروگرام خود نہ کرسکا تو کسی کو بھی نہیں کرنے دوں گا۔
کیا ہو گیا آپکو۔ شعیب تو پہلے ہی استعفی دے چکا۔ اور کتنی بار اسے آف ائیر کرنا ہے آپ نے۔ کوئی عقل کے ناخن لے لیں۔ https://t.co/L7YuJjzpb1
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) October 28, 2021
دوسری طرف شہبازگل نے بھی اس پرسخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی انتطامیہ نے کچھ اچھا نہیں کیا ، وہ کہتے ہیں کہ کیا ہو گیا آپکو۔ شعیب تو پہلے ہی استعفی دے چکا۔ اور کتنی بار اسے آف ائیر کرنا ہے آپ نے۔ کوئی عقل کے ناخن لے لیں۔








