لاہور:مریم نواز اور بھارتی لابی کے درمیان محبت کی مشترکہ داستان:ورلڈ کپ 2019 کی خفیہ محبت کا پھراظہار،اطلاعات کے مطابق حسب روایت اور حسب خواہش ن لیگ کی نائب صدر کرپشن پربرطرف سابق وزیراعظم نوازشریف کی سیاسی جانشین مریم نواز نے ورلڈ کپ 2019 کے دوران بھارتی لابی کے پراپیگنڈےکاکلپ شیئرکردیا
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے ٹویٹر پر بھارتی لابی کی جانب سے کیے گے سٹنٹ "جسٹس فار بلوچستان” کے بینر کی ویڈیو شیئر کردی ۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز نےایک ٹویٹ کی جس میں انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی، ویڈیو 2019 ورلڈ کپ کے دوران ہوا میں ایک بینر کے لہرائے جانے کی تھی جس پر "جسٹس فار بلوچستان” تحریر تھا۔ شدید تنقید کے بعد ماضی کی طرح مریم نواز نے ایک بار پھر اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا۔
یہ حرکت اس وقت انگلینڈ میں ہونےو الے ورلڈ کپ کے دوران بھارتی لابی نے کی تھی جس پر دنیا بھر کی جانب سے شدید تنقید اور ردعمل بھی سامنے آیا تھا۔ تاہم آج دوبارہ اس ویڈیو کو مریم نواز شریف نے نہ صرف شیئر کیا بلکہ ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کو بڑھاوا دیتے ہوئے ” جسٹس فار بلوچستان پلیز” کا نعرہ بھی لگادیا۔
مریم نواز شریف کی اس حرکت پر سوشل میڈیا صارفین شدید غصہ ہوگئے اور انہوں نے مریم نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ مریم نواز شریف اسی علیحدگی پسند عناصر کو سپانسر کرنے والی بھارتی لابی کا حصہ بن گئی ہیں ۔
ورلڈکپ 2019 میں بھارتی لابی نے یہ بینر ' جسٹس فار بلوچستان ' میدان کے اوپر اڑنے کے لیے سپانسر کیا تھا۔ مریم نواز نے آج یہ ٹوئیٹ کرکے آفیشل اعلان کردیا کہ وہ پاکستان میں اسی بھارتی لابی کا حصہ ہیں جو پاکستان میں علیحدگی پسند تحاریک سپانسر کرتی ہیں۔https://t.co/IvyuHr9kBN
— Dr Arslan Khalid (@arslankhalid_m) October 30, 2021
وزیراعظم عمران خان کے ڈیجیٹل میڈیا کے فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد نے اس ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی لابی نے یہ بینر ‘ جسٹس فار بلوچستان ‘ میدان کے اوپر اڑنے کے لیے سپانسر کیا تھا۔ مریم نواز نے آج یہ ٹوئیٹ کرکے آفیشل اعلان کردیا کہ وہ پاکستان میں اسی بھارتی لابی کا حصہ ہیں جو پاکستان میں علیحدگی پسند تحاریک سپانسر کرتی ہیں۔
وزیراعلی عثمان بزدار کے فوکل پرسن اظہر مشہوانی نے کہا "سجن جندال کی فنڈنگ سے بننے والی اینٹی پاکستان ویڈیو کو اس کے دلال 2021 میں پروموٹ کرتے ہوئے، ڈوب کے مر جاؤ”۔
پاگل ہو چکی ہیں آپ بغضِ پاکستان میں…
یہی ملک ہے جس پر آپ کے باپ نے کئی دہائیوں تک حکومت کی https://t.co/5oLDBveM27
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) October 30, 2021
تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ مریم نواز بغض پاکستان میں پاگل ہوچکی ہیں، یہی وہ ملک ہے جس پر ان کےوالد نے دہائیوں حکومت کی ہے۔
https://twitter.com/AmnahJPlus/status/1454467033043767297?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1454467033043767297%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.siasat.pk%2Fforums%2Fthreads%2FD985D8B1DB8CD985-D986D988D8A7D8B2-D986DB92-D988D8B1D984DA88-DAA9D9BE-2019-DAA9DB92-D8AFD988D8B1D8A7D986-D8A8DABED8A7D8B1D8AADB8C-D984D8A7D8A8DB8C-DAA9DB92-D9BED8B1D8A7D9BEDB8CDAAFD986DA88DB92DAA9D8A7DAA9D984D9BE-D8B4DB8CD8A6D8B1DAA9D8B1D8AFDB8CD8A7.802444%2F
صحافی و بلاگر آمنہ جبیں نے کہا کہ آج اس پرانی ویڈیو کو شیئر کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ مریم نواز اسی بھارتی لابی کا حصہ ہیں جو پاکستان میں علیحدگی پسند تحاریک کو مدد فراہم کرتی ہیں۔