کشمیر ہمارے جسم میں‌ لہو کی طرح دوڑتا ہے آج کا دن کشمیریوں سے یکجہتی کا دن ہے، یہ دن سیاست کی نذر نہیں ہوتا چاہیے.اقوام متحدہ کو اپنی قرار داد کی دھجیا ں بکھیرے جانے پر بھارت کے خلاف ایکشن لینا چاہیے.فردوس عاشق اعوان کی میڈیا سے گفتگو

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات و نشرعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے بات کرتےہوئے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر کے لے ہر دم حاضر ہے . کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں .کشمیر ہمارے جسم میں‌لہو بن کر دوڑتا ہے..پاکستان کشمیر کے بنا ادھورا ہے.

انہوں نے کہا کہ 9 لاکھ بھارتی افواج کشمیریوں‌ کی آواز دبانے کےلیے مصروف ہے..آج پارلیمنٹ کی طرف سے ایک مشترکہ اور متفقہ پیغام جانا چاہیے. یہ قراداد پوری پارلیمنٹ کی نمائندہ ہوگی جو پوری قوم کی نمائندگی کرےگی.کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے. اقوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق کشمیر کا حل چاہتے ہیں. اقوام متحدہ کو اپنی قرار داد کی دھجیا ں بکھیرے جانے پر بھارت کے خلاف ایکشن لینا چاہیے.
فردوس عاشق اعوان نےکہا کہ آج سیاست نہیں ہونی چاہیے .ہمیں متفقہ طور پرکشمریوں کے ساتھ یکجہتی کرنی چاہیے.

Shares: