پنجگور میں دھماکہ،2 افراد جاں بحق

0
36

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے ایک بازار میں دھماکہ ہوا ہےجس میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے پنجگور دھماکے کی مذمت کی ہے انہوں نے دھماکے میں 2 افراد کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردانہ کارروائیوں کا مقصد بے چینی اور بد امنی پیدا کرنا ہے۔

قبل ازیں غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں خطے کے ضلع راجوری میں کنٹرول لائن کے نزدیک ایک دھماکے میں ایک افسر سمیت دو بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

یمن: عدن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے گیٹ کے قریب کار بم دھماکہ، 12 افراد ہلاک،متعدد زخمی

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دھماکہ ضلع میں نوشہرہ کے علاقے کلال میں ہوا۔ سرکاری ذرائع نے دھماکے میں دو بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ساوتھ ایشین وائرنے سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ نوشہرہ کے علاقے کلال میں کنٹرول لائن کے نزدیک ایک دھماکہ ہوا جس میں ایک لیفٹیننٹ سمیت دو فوجی شدید زخمی ہو گئے۔

دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ دھماکے کے وقت فوجی معمول کی گشت پر تھے بھارتی میڈیا کے مطابق نوشہرہ سیکٹر میں ہونے والے دھماکے سے بھارتی فوج کا لیفٹیننٹ اور ایک سپاہی ہلاک ہوئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا بارودی سرنگ کا تھا۔

راجوری میں دھماکہ:لیفٹیننٹ کرنل سمیت دو بھارتی فوجی ہلاک

ادھر یمن کے عبوری دارالحکومت عدن کےبین الاقوامی ہوائی اڈے کے گیٹ کے قریب کار بم دھماکے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے سکیورٹی حکام کے مطابق کار بم دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ، بظاہر یہ دہشتگردی کی کارروائی معلوم ہوتی ہے مگر حتمی نتیجہ تحقیقات کے بعد سامنے آئے گا۔

العربیہ کے مطابق گورنر عدن کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ابھی تک دھماکے سے متعلق خاطر خواہ اطلاعات نہیں ملیں ۔ دھماکے کے بعد ائیرپورٹ کے گیٹ اور ملحقہ ہوٹل میں آگ لگ گئی۔ امدادی کارکنوں کی جانب سے دھماکے کے پہلی ویڈیو جاری کی گئی جس میں رہائشی علاقے میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑکی ہوئی ہے۔

Leave a reply