مشترکہ پارلیمانی اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا
قومی اسمبلی، سینیٹ اور مشترکہ پارلیمانی اجلاس بلانے کا معاملہ ،مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے وزارت میں اہم اجلاس طلب کر لیا،
اجلاس میں وزارت پارلیمانی امور کے اعلیٰ افسران شریک ہونگے، قومی اسمبلی، سینیٹ اور مشترکہ اجلاس بلانے کی تاریخ سے متعلق فیصلہ کیا جائے گامشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کی وزیراعظم عمران خان سے بھی مشاورت ہوئی ہے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقات کی،ملاقات میں اجلاس جلد طلب کیے جانے پر اتفاق کیا گیا بابر اعوان سینیٹ میں قائد ایوان سے بھی جلد مشاورت کریں گے،
دوسری جانب قومی اسمبلی میں قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بھی ہو گیا،قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کیے جانے کا امکان ہے،اجلاس کے بعد قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا جائے گا قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں ہوگا،قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی ،قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین کو دعوت دی جائے گی، اجلاس میں ن لیگ، پی پی کے نمائندے بھی شریک ہوں گے
قبل ازیں حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان معاہدہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیئر رہنماء اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے معاہدے کی تفصیلات سامنے لانے کا مطالبہ کردیا،ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت اور کالعدم تنظیم کے ساتھ معاہدہ طے پایا ہے، معاہدے کو کئی دن گذر گئے ہیں لیکن تاحال اس معاہدے کی کوئی تفصیلات سامنے نہیں لائی گئیں، معاہدے کو خفیہ رکھنا معاملے کو مشکوش بنانے کے مترادف ہے، حکومت اور کالعدم تنظیم کے ساتھ خفیہ معاہدہ تشویشناک ہے اور کئی سوالات کو جنم دیتا ہے احتجاج کے دوران پولیس اہلکاروں کی شہادتیں بھی ہوئیں،عوام کو بتایا جائے کہ ان پولیس اہلکاروں کے ساتھ انصاف کے لئے کیا اقدامات کئے گئے، معاہدے میں ایسی کون سی شرائط ہیں جن پر پردہ ڈالا جا ریا ہے،اس سے قبل بھی معاہدے سے پارلیمان کو اعتماد میں لینے اور بحث کا مطالبہ کیا تھا حکومت اب بھی پارلیمان کو بائے پاس نہ کرے بلکہ معاہدے کی شرائط اور تفصیلات سامنے لائے،
شہباز شریف نے خط لکھ کر مدد مانگ لی
پارلیمنٹ سپریم، شہبازشریف گھٹنے نہ پکڑیں سیدھا راستہ پکڑیں، بابر اعوان
حکومت بلاول سے ڈرتی ہے، اگر سامنا کرنے کی ہمت تھی تو تقریر سنسر کیوں کی، شازیہ مری
بجٹ کو وہ دماغ سمجھ سکتا ہے جن کو لگتا ہو ملک میں 12 موسم ہیں، قادر پٹیل
عمران خان زکوٹا جن،یہ خون چوس ،ہڈی توڑ اور زکوٹا جن کا بجٹ ہے، مریم اورنگزیب
قومی اسمبلی اجلاس، بجٹ کی منظوری کا عمل کب تک ہو گا مکمل؟
قومی اسمبلی اجلاس،بجٹ پر بحث جاری، وزیراعظم کا خطاب بھی متوقع
آئی ایم ایف کو بتادیا عوام پر مزید ٹیکس کا بوجھ نہیں ڈالا جائیگا،شوکت ترین