لاہور:پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے،سی سی پی او لاہور بھی تبدیل ،اطلاعات کے مطابق پنجاب پولیس میں ایک بارپھراعلی سطح پر تقررو تبادلے کر دیئے گئے ہیں،

 

 

نوٹیفکیشن کے مطابق کیپیٹل سٹی پولیس افسر (سی سی پی او)لاہورغلام محمود ڈوگر کو تبدیل کرتےہوئےانکی جگہ فیاض احمد دیو کو لاہور پولیس کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے

ڈپٹی انسپکٹر جنرل(ڈی آئی جی)آپریشنز لاہورکیپٹن(ر)سہیل چودھری ،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور منیر احمد شیخ,سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس بھی تبادلوں کی نئی لہر کا شکار ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس میں اعلی سطح پر تقرروتبادلے کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک تعینات کر دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک شاہد حنیف کو ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پولیس تعینات کر دیا گیا ، ڈی آئی جی انویسٹیگیشن لاہور منیر احمد شیخ کو ایڈیشنل آئی جی انویسٹیگیشن کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز لاہور اسماعیل الرحمان کھاڑک کو بھی تبدیل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) میانوالی تعینات کر دیا گیا جبکہ ڈی پی او قصور عمران کشور کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور اورمستنصر فیروز کو ایس ایس پی آپریشنز لاہور تعینات کر دیا گیا ہے ،

 

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال کو او ایس ڈی بنادیا گیاجبکہ ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر لاہور شہزادہ سلطان کو ڈی آئی جی انویسٹیگیشن لاہور تعینات کر دیا گیا ہے ۔

 

 

ریجنل پولیس آفیسر(آر پی او) گجرانوالہ زبیر دریشک کو ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر لاہور تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ  ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ لاہور شیر اکبر کو آر پی او بہاولپور تعینات کر دیا گیا ۔

 

اشفاق احمد خان کو احسن یونس کی جگہ آر پی او راولپنڈی تعینات کردیا گیا ہے، ایڈیشنل آئی جی شاہد حنیف کو پراونشل ہائی وےپولیس کا سربراہ لگا دیا گیا.

ڈی آئی جی وی آئی پی سیکیورٹی سپیشل برانچ مرزا فاران بیگ کو ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ لاہور تعینات کر دیا گیا  جبکہ تعیناتی کے منتظر منیر احمد شیخ کو ڈی آئی جی وی آئی پی سیکورٹی سپیشل برانچ تعینات کر دیا گیا ۔

 

 

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کیپٹن(ر) سہیل چودھری کو ڈی آئی جی ٹیکنیکل پروکویومنٹ لاہور تعینات کر دیا گیا۔بلال ظفر شیخ کو  ڈی پی او حافظ آباد تعینات کردیا گیا جبکہ محمد صہیب اشرف کو ڈی پی او قصور تعینات کر دیا گیا ہے.

 

کیپٹن (ر)منصور امان کو ڈی پی او ننکانہ صاحب تعینات کر دیا گیا  جبکہ سید ندیم عباس کو ڈی پی او خانیوال ،عمر سعید ملک کو ڈی پی او سیالکوٹ،کیپٹن (ر)بلال افتخار کو ڈی پی او چینیوٹ اور علی وسیم کو ڈی پی او ڈیرہ غازی خان تعینات کر دیا گیا  ہے ۔ڈی پی حافظ آباد محمد معصوم کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

Shares: