پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا رابطہ، حکومت کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا

0
32

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا رابطہ، حکومت کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے مابین آپس میں رابطہ ہوا ہے

قومی اسمبلی اجلاس میں مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کا اجلاس عجلت میں بلانے پر تشویش کا اظہار کیا،پیپلز پارٹی کی شازیہ مری اور ن لیگ کی مریم اورنگزیب حکمت عملی مرتب کریں گی ،شازیہ مری کا کہنا ہے کہ عوام دشمن پالیسیوں اور جمہوریت کش اقدامات کا مشترکہ جواب دیا جائے گا،پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیاگیا توحکومت سنبھل نہیں پائے گی، پیپلزپارٹی مہنگائی کے خلاف جلد اپنے اگلے احتجاجی پروگرام کا اعلان کرے گی، عوام کو عمران خان نے ریلیف کے نام پر تکلیف دی، حساب کا وقت آچکا ہے، عمران خان آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر عوام دشمن اقدامات کررہے ہیں،ہم نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ عوام دشمن ہے،

قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس آج جمعہ کو ہو رہا ہے، ، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اجلاس کا11 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا ہے پرائیویٹ اسپتالوں میں علاج پر ضرورت سے زیادہ چارجز اور فرسٹ ایئر کے طلبا کو وفاقی حکومت کے تعلیمی اداروں میں داخلہ نے ملنے سے متعلق 2 توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہیں پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس قومی اسمبلی ہال میں کرانے سے متعلق مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان تحریک پیش کرینگے،وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم نیب دوسرا اور تیسرا ترمیمی آرڈیننسز نیب ترمیمی بل 2021 ایوان میں پیش کرینگے

دوسری جانب حکومت نے پیرکو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانےکا فیصلہ کیا ہے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانےکا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اتحادیوں کے اجلاس میں کیا گیا

دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس جاری ہے،قائد حزب اختلا ف یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ سیشن کا گزشتہ شام 7 بجے علم ہوا 3سینیٹرزکراچی چلے گئے تھے سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا صبح ملا ہے

شہباز شریف نے خط لکھ کر مدد مانگ لی

پارلیمنٹ سپریم، شہبازشریف گھٹنے نہ پکڑیں سیدھا راستہ پکڑیں، بابر اعوان

حکومت بلاول سے ڈرتی ہے، اگر سامنا کرنے کی ہمت تھی تو تقریر سنسر کیوں کی، شازیہ مری

بجٹ کو وہ دماغ سمجھ سکتا ہے جن کو لگتا ہو ملک میں 12 موسم ہیں، قادر پٹیل

عمران خان زکوٹا جن،یہ خون چوس ،ہڈی توڑ اور زکوٹا جن کا بجٹ ہے، مریم اورنگزیب

قومی اسمبلی اجلاس، بجٹ کی منظوری کا عمل کب تک ہو گا مکمل؟

قومی اسمبلی اجلاس،بجٹ پر بحث جاری، وزیراعظم کا خطاب بھی متوقع

آئی ایم ایف کو بتادیا عوام پر مزید ٹیکس کا بوجھ نہیں ڈالا جائیگا،شوکت ترین

Leave a reply