کمشنر کراچی نے دودھ کی قیمت کے تعین کے سلسلہ میں دودھ کی پیداواری لاگت کا جائزہ لینے کے لئے کاسٹ اسسمنٹ کمیٹیCost assessment committee قائم کر دی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ملیر گنور لغاری کمیٹی کے کنوینر ہونگے ۔ کمیٹی کے ارکان میںاسسٹنٹ کمشنر بیورو آف سپلائی اینڈ پراسسز، لائیو اسٹاک کا نمائندہ، صارفین تنظیموں کا نمائندہ شامل ہوں گے ۔
کمیٹی پیداواری لاگت کا تجزیہ کرے گی جس میں جانور کی قیمت مینجمنٹ ، ٹرانسپورٹیشن اور جانور کے خوراک کے اخراجات شامل ہوں گے کمیٹی سے کہا گیا ہے کہ وہ دودھ کی ہول سیل ، آڑھتی (مڈل مین) اور ریٹیل کی فی لیڑ قیمت تعین بھی کرے۔
کمیٹی کو ایک ہفتہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے دریں اثنا جمعرات کو کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے اپنے دفتر میں ڈیری فارمز کے نمائندوں سے ملاقات کی اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کراچی II جواد مظفر، تمام ڈپٹی کمشنرز بیورو آف سپلائی کے ڈائریکٹر بھی موجود تھے ڈ یری فارمرز کے جن نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی ان میں شوکت مختار مبشر قدیر اور سکندر ناگوری شامل تھے ڈیری فارمرز ایسو سی ایشنز کے نمائندوںنے کمشنر کو دودھ کی پیداواری لاگت کے سلسلہ میں اپنی اپنی جانب سے بنائی جانے والی تفصیلات پیش کیں۔

دودھ کی قیمت کے تعین کیلئے کراچی انتظامیہ کے اقدامات
Shares: