کراچی : مومن آباد پولیس کا غیر قانونی ایرانی تیل کے ڈپو پر چھاپہ ۔ مالک سمیت دو ملزمان گرفتار ۔
مومن آباد پولیس نے غیر قانونی ایرانی ڈیزل/پیٹرول کے ڈپو پر چھاپہ مارکر ڈپو کے مالک سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں غیر قانونی ایرانی ڈیزل اور پیٹرول برآمد،کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق مومن آباد پولیس نے خفیہ اطلاعات پر فرید کالونی میں قائم ڈپو پر چھاپہ مار کاروائی کے دوران ڈیپو مالک ساجد عرف طور کو گرفتار کیا۔ ملزم کے ڈ پو سے برآمدہ غیر قانونی ایرانی ڈیزل وپیٹرول، ڈرم، موٹرز، نوزل اور دیگر آلات کو 02 ٹرکوں میں لوڈ کر کے تھانہ منتقل کیا گیا پولیس کی جانب سے رابطے کی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ناقص طریقے سے ڈیزل اور پیٹرول کی فروخت جان و مال کے لئے بھی خطرے کا سبب بن سکتی ہے۔