ٹریفک پولیس کی کم عمر ڈرائیوروں اور گاڑی کے مالک اور والدین کے خلاف کارروائی جاری ہے ۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اس ضمن میں 2 ستمبر سے 5 نومبر 2021 تک شہر بھر میں اس خصوصی مہم میں کم عمر ڈرائیوری پر 30236 چالان اور 15118000 روپے جرمانے کئے گئے۔گاڑی چلانے کی اجازت دینے پر والدین / گاڑی کے مالک کو 17021 چالان جاری کئے گئے جبکہ 17021000 روپے کے جرمانے کئے گئے اور اسکے ساتھ ہی28600 گاڑیا ں بھی ضبط کی گئیں۔

Shares: