ذرائع کےمطابق موہن سنگھ نامی کیوریٹر میچ سے قبل مردہ حالت میں پائے گئے۔ واضح رہے کہ کیویز اور افغانز کے مابین کھیلا جانیوالا یہ میچ بھارت کے لیے زندگی اورموت کا مسئلہ ہے، نیوزی لینڈ اگر افغانستان سے جیت گیا تو سارے اگر مگر ختم، بھارتی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو جائے گی۔
اگر افغانستان کی نیوزی لینڈ سے جیت ہوتی ہے تو انڈیا کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی امید تو پیدا ہو جائے گی لیکن اس کا فیصلہ انڈیا اور نمیبیا کے آخری لیگ میچ کے بعد ہو گا۔