سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس محمد فیصل رانانے بطور ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ریجن چارج سنبھال لیا۔ ایس پی انوسٹی گیشن سر گودھا کے ہمراہ آر پی او آفس سرگودھا کے سٹاف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آر پی او سرگودھا ریجن کو سلامی دی۔
تفصیلات کے مطابق :
سرگودھا میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس محمد فیصل رانا نے بطور ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ریجن چارج سنبھال لیا۔اس سے پہلے آر پی او سرگودھا ریجن ڈی آئی جی محمد فیصل رانا بطو ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان محکمہ پولیس میں اپنی خدمات سرا نجام دے چکے ہیں ۔ آر پی او آفس سرگودھا پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ان کو سلامی پیش کی۔ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا محمد اکرم خان، اے ڈی آئی جی عامر مشتاق،ڈی ایس پی آر آئی بی اظہر یعقوب، ڈی ایس پی لیگل ثناء اللہ خان اور ریجنل پولیس آفس کے سٹاف نے ان کا پر تپاک استقبال کیا۔اس کے بعد آر پی او سرگودھا ریجن ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے آر پی او آفس کی تمام برانچز کا وزٹ کیا۔تمام افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی۔ان کے مسائل دریافت کیے اور اے ڈی آئی جی عامر مشتاق کو انتظامی و سیکیورٹی امور مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مناسب احکامات جاری کیٸے ۔ آر پی او سرگودھا ریجن ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے تمام سٹاف سے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ آپ تمام لوگ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو عوام کے مسائل حل کرنے میں استعمال کریں گے۔ آپ پوری محنت،لگن،ایمانداری اور توجہ سے اپنے فرائض سر انجام دیں۔آر پی او آفس آنے والے لوگوں کے ساتھ مثبت رویہ رکھیں اور ان کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ ان کی ہر ممکن حد تک میرٹ پر مدد کو یقینی بنائیں۔عوام میں احساس تحفظ کے فروغ کے لیے سروس ڈلیوری کو بہتر بنایا جائے اور عوام کے مسائل کو ترجیہی بنیادوں پر حل کریں۔