کرکٹرز کے درمیان باقاعدہ جنگ شروع ، مقبوضہ کشمیر محاذ پر آفریدی اور گمبھیر آمنے سامنے

لاہور : کشمیر کے محاذ پرپاکستان اوربھارت کے کرکٹرز بھی آمنے سامنے آگئے. قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی کے تحت مقبوضہ کشمیر کو اس کے حق سے محروم پر قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کے حق میں آواز بلند کی۔

دوسری طرف بھارتی کرکٹر اپنی حکومت کو کشمیریوں کا حق چھیننے پر کوسنے کی بجائے شاہد آفریدی کے مخالف بن کر سامنے آگئے ، شاہد آفریدی کی اس ٹوئٹ پر ان کے حریف تصور کیے جانے والے گوتم گمبھیر نے معاملے کی حساسیت کو سمجھے بغیر ایک مرتبہ پھر آل راؤنڈر کے ساتھ تضحیک آمیر رویہ اپنایا اور جواب دیتے ہوئے ہرزہ سرائی کی۔آفریدی کی اس ٹوئٹ پر سابق بھارتی اوپنر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے نومنتخب رہنما نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی بالکل درست ہیں، یہاں بلااشتعال جارحیت ہو رہی ہے، انسانیت سوز جرائم سرزد ہو رہے ہیں، اس بات کو اٹھانے پر انہیں سراہنا چاہیے لیکن وہ ایک بات کا ذکر کرنا بھول گئے کہ یہ سب ‘پاکستان کے کشمیر’ میں ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی اور گوتم گمبھیر اس سے قبل بھی کئی مرتبہ سوشل میڈیا فورم پر ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

Comments are closed.