لاہور:انگلش ٹیم آئندہ سال پاکستان کا ضرور دورہ کرے گی:کتنے ٹی 20 میچ ہوں گے یہ بھی بتادیا ، اس حوالے سے آج فیصلہ ہوگیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے دورے پرآئے ہوئے انگلش کرکٹ ٹیم کے چیئرمین نے آج پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ سے ملاقات کرکے پہلےاپنے رویے کی معذرت کی پھراعلان کیا کہ آئندہ سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان اور انگلینڈ 7 ٹی ٹونٹی میچز کھیلیں گے۔
تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ کے حکام نے لاہور قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا اور چیئر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران انگلینڈ نے اگلے سال دو اضافی ٹونٹی میچز کھیلنے کی حامی بھر لی۔ آئندہ سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان اور انگلینڈ 7 ٹی ٹونٹی میچز کھیلیں گے۔
اس اہم ملاقات میں یہ فیصلہ ہوا کہ اس دوران آئندہ سال ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد انگلینڈ کی ٹیم تین ٹیسٹ میچز کھیلنے پاکستان آئیگی۔
انگلش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیرسن کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ شاندار تعلقات کا خواہاں ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ دو اضافی ٹی ٹونٹی میچز کھیلنا خوش آیند ہے اور شائقین کرکٹ کے لیے بہترین خبر ہے۔
اس سے قبل انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نے قذافی سٹیڈیم کاد ورہ کیا اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے اہم ملاقات کے دوران ملتوی ہونے والی سیریز پر معذرت کرلی۔
دوسری طرف کرکٹ شائقین نے انگلینڈ کی طرف سے پاکستان میں آکرکرکٹ کھیلنے کے اعلان پر خوشی کااظہارکرتےہوئے کہاہے کہ چلواچھا ہوا انگلش کرکٹ بورڈ نے اپنی غلطی کا کفارہ اس صورت میں ادا کرنے کی کوشش کی ہے اب نیوزی کو بھی یہ دل دکھانا چاہیے