اپوزیشن کا دعویٰ درست ؟ وزیراعلیٰ عثمان بزدار بے بس ، پنجاب پولیس سب پر بھاری

لاہور:گڈ گورننس میں دراڑٰیں پڑگئیں، حکومت پولیس کے سامنے اتنی بے بس کہ اپنا ہی کیا ہوا فیصلہ واپس لے لیا،وزیراعلیٰ کے احکامات پر سیف سٹی کو ہوم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کرنے کا نوٹیفکیشن کینسل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے احکامات پر چیف سیکرٹری نے سیف سٹی اتھارٹی کا تمام تر انتظامات ہوم ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اتھارٹی میں موجود بااثر افسران نے اس بات پر واویلا مچانا شروع کر دیا جس کے بعد وزیراعلیٰ کو اپنے احکامات واپس لینے پڑے اور ڈیڈ سیکرٹری نے 26 جولائی کو کیے گئے اپنے احکامات واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

سیف سٹی سے متعلق نوٹیفکیشن کے مطابق سیف سٹی کا کنٹرول دوبارہ محکمہ پولیس کے سپرد کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ سیف سٹی اتھارٹی میں موجود عرصہ دراز سے تعینات افسران کو جب بھی حکومت نے ہٹانے کی کوشش کی گئی تو ان افسران نے اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے تمام کوشش ناکام بنا دیں اور اب بھی کنٹرول ہوم ڈیپارٹمنٹ کے پاس جانے سے ان افسران کی موجیں ختم ہونے کا اندیشہ تھا۔

Comments are closed.