ٹی20ورلڈکپ:شاہین آفریدی نےفینز کی خواہش پوری کردی
آئی سی سی قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی اِن سوئنگ ڈلیوری کا فین ہوگیا، کرکٹ کونسل نے تاريخی لمحات کو ڈيجيٹل ٹوکن اين ايف ٹی کے طور پر فروخت کرنے کا فيصلہ کيا ہے
کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت کیخلاف میچ میں شاہین شاہ آفریدی کی وکٹ لینے کے تاریخی لمحات کو ڈیجیٹل آرٹ کی شکل میں فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
آئی سی سی قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی اِن سوئنگ ڈلیوری کا فین ہوگیا، کرکٹ کونسل نے تاريخی لمحات کو ڈيجيٹل ٹوکن اين ايف ٹی کے طور پر فروخت کرنے کا فيصلہ کيا ہے جبکہ آئی سی سی کی ڈیجیٹل ٹیم شاہين آفريدی کی گيند کو آرٹ کی شکل دے گی۔
آئی سی سی کی جانب سے بال کو فيز ايپ پر نيلامی کے ليے پيش کيا جائے گا جبکہ اين ايف ٹی خریدنے والا شخص وی آئی پی باکس ميں ٹی20 ورلڈکپ کا فائنل دیکھے گا۔
بھارت کے خلاف ميچ کے ہيرو شاہين آفريدی نے روہت شرما کے علاوہ کے ايل راہول اور ويرات کوہلی کو بھی آوٹ کيا تھا۔
دوسری جانب ٹی20 ورلڈکپ کے 5 میچز میں 6 وکٹیں حاصل کی ہیں جس میں ایک میڈن اوور جبکہ بھارت کیخلاف 31 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کی کارکردگی شامل ہے۔








