گندم اور چینی کے بعد پنجاب میں آٹے کے بحران کا خدشہ اٹھانے لگا ہے۔
باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق فلور ملز ایسوسی ایشن نے دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ خوراک نے گندم کی فراہمی روک دی ہے جس کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد میں گندم کے سنگین بحران کا خطرہ ہے جو پورے صوبے میں پھیل جائے گا۔
چینی کے ایکس ملز ریٹ 42 روپے کلو کم ہو گئے
فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین عاصم رضا کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب سے گندم اٹھانے سے آٹے کے تھیلےکی لاگت 85 روپے بڑھ جائے گی، جنوبی پنجاب سے گندم نہیں اٹھائیں گے، پیر کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں جبکہ منگل کو پورے صوبے میں ہڑتال کریں گے۔
دوسری جانب ترجمان محکمہ خوراک پنجاب نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند مل مالکان ناجائز مطالبات منوانے کے لیے بےبنیاد پراپیگنڈہ کر رہے ہیں، دوسرے اضلاع سے گندم نہ اٹھانے کو بحران قرار نہیں دیا جا سکتا۔
احساس راشن پروگرام:خیبر پختونخوا کے 2 کروڑ سے زیادہ کم آمدنی والے شہریوں کے لیئے…
ترجمان محکمہ خوراک پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں گندم کی قلت نہیں ہے، چند مل مالکان مصنوعی بحران پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب صرف 10 یوم میں چینی کے ایکس ملز ریٹ 42 روپے کلو کم ہو گئے ہیں حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ شوگر ملیں جنوبی پنجاب اور سندھ میں 15نومبر کو کرشنگ سیزن کا آغاز کریں گی جبکہ سنٹرل پنجاب کے ساتھ صوبہ خیبر پختونخوا میں 20نومبر کو کرشنگ سیزن شروع کریں گی سندھ میں مزید 3 شوگر ملوں نے 15 نومبر سے پہلے کرشنگ سیزن شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں جن میں فاران شوگر ملز‘ میرپور خاص شوگر ملز‘ رانی پور شوگر ملز جبکہ ہفتہ 13نومبر کو سندھ کی باندی شوگر ملز بینظیر آباد‘ تھرپارکر شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کر دی ہے-جس کے نتیجے میں جنوبی پنجاب میں ہفتے کی صبح چینی کا ایکس ملز ریٹ گر کر 97 روپے اور وسطی پنجاب میں 99 روپے پچاس پیسے اوپننگ ایکس ملز ریٹ ہو گیا۔