کراچی : ڈینگی کیسز سے متاثر علاقوں میں فوری طور پر اسپرے کرایا جائے ۔
معروف سماجی رہنما و ماہر تعلیم حنید لاکھانی نے صوبہ سندھ میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن اضلاع میں ڈینگی کیسز زیادہ رپورٹ ہورہے ہیں وہاں مچھر مار اسپرے ہر دوسرے روز ہنگامی بنیادوں پر کروایا جائے ایک رپورٹ کے مطابق ماہ رواں میں ڈینگی وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد 700سے بھی زیادہ ہوچکی ہے جبکہ رواں سال ڈینگی سے ایک درجن سے زائد لوگ جانبحق ہوچکے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ ڈینگی بخار ایک خاص قسم کے مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے جس کے بروقت علاج سے سنگین صورتحال سے بچا جا سکتا ہے ڈینگی کی علامات میں تیز بخار، جسم درد اور بخار کا دو سے زائد دن تک رہنا شامل ہے کیونکہ اس وقت ڈینگی وائرس پورے پاکستان میں پھیلا ہوا ہے اس لیئے بخار ہونے کی صورت میں ہر شہری اپنے معالج سے رابطہ کرے اور فوری طور پر ڈینگی کا ٹیسٹ کروائیں، بروقت تشخیص ہوجانے سے بیماری کا علاج کرنے میں آسانی ہوتی ہے اوراب تو ڈینگی سے نجات کے ادویات کے علاوہ دیسی طریقہ علاج بھی دریافت ہوچکے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے مریض کے لیئے پیرا سیٹا مول گولی نہایت اہم کا م کرتی ہے لیکن ہمارے ملک میں ایسی بدقسمتی ہے کہ اگر کو ئی وائرل مرض آجائے تو منافع خور اس سے بھی منافع اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں اور مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیدا کر کہ ناجائز منافع خوری کرتے ہیں، جب تک حکومتیں ایسے معاملات سے نمٹنے کے لیئے موثر اورجامع حکمت عملی نہیں بنائیں گی تب یہ مسائل معاشرے میں جنم لیتے رہیں گے اور غریب لوگ لٹتے رہیں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی سے پیدا ہونے والی صورتحال میں عوام احتیاطی تدابیر اپنائیں پورے آستینوں والی شرٹس پہنیں، کھلے برتن میں پانی نہ رکھیں اور اگر رکھنا مجبوری ہو تو اس کوکسی چیز سے ڈھانپ دیں اور مغرب کے وقت گھروں سے باہر جانے سے پرہیزکریں ۔

ڈینگی کیسز سے متاثر علاقوں میں فوری طور پر اسپرے کرایا جائے : حنید لاکھانی
Shares:







