اسلام آباد:پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پہلے جہانگیرترین کی ملاقاتیں:اپوزیشن حواس باختہ ہوگئی،اطلاعات کے مطابق اس وقت سوشل میڈیا پرکچھ ایسی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جہانگیرخان ترین اہم حکومتی شخصیات سے اس وقت مل رہے ہیں جب کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جارہا ہے

اس حوالے سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ جہانگیرخان ترین کا نام سنتے ہی اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے اورقبل از وقت ہی چہ میگوئیاں شروع ہوگئی ہیں کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت کی کامیابی یقینی ہے

اس حوالے سے کچھ تازہ تصاویر منظرعام پر آئی ہیں‌جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جہانگیرخان ترین چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے مل رہے ہیں اور بڑے ہی خوش انداز میں ایک دوسرے کی خیریت دریافت کررہے ہیں‌

ادھر اسلام آباد سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ یہ ملاقات سینیٹر فدا محمد کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں ہوئی ، اس تقریب میں اسپیکرقومی اسمبلی اورکئی ہم سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں جنہوں نے جہانگیرخان ترین کا پرتباک استقبال کیا اورپھرکافی دیرتک گپ شپ بھی چلتی رہی

Shares: