لاہور: پاکستان اوربھارت کی ٹیمیں کب آپس میں ٹکرا رہی ہیں رمیزراجہ نے بتادیا،اطلاعات کے مطابق پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئر مین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ سیاسی کشیدگی کے باعث روایتی حریف ملک کیساتھ ابھی سیریز مشکل ہے لیکن امید کرتے ہیں دونوں ٹیمیں سہ ملکی سیریز میں مدمقابل ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز پاکستان اور بھارت کی ہوتی ہیں، دونوں ممالک کی عوام ہر لمحہ کرکٹ دیکھنے کے لیے خواہشمند ہوتی ہیں، تاہم بھارت میں موجود ہٹ دھرم بی جے پی کی حکومت نے اپنی نام نہاد پالیسیوں کے باعث اپنی ٹیم کو گرین شرٹس کیساتھ کرکٹ کھیلنے سے روکا ہوا ہے۔
اپنے ایک بیان میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئر مین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز نہ ہونے کی وجہ دونوں ممالک میں سیاسی کشیدگی ہے، جس کے باعث سیریز فوری طور پر ہونا مشکل ہے۔ اس کے باوجود میں آئی سی سی میٹنگ کے دوران میری بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی سے ملاقات ہوئی ہے جہاں پر سریز کے حوالے سے بات ہوئی ہے۔
Ramiz Raja "Bilateral series between Pakistan and India seem unlikely at the moment but we can hope to see both teams in action perhaps in a tri-nation series" #Cricket
— Saj Sadiq (@SajSadiqCricket) November 17, 2021
واضح رہے کہ چند روز قبل شارجہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ کرکٹ سیریز ایسی چیز ہے جس پر متعلقہ حکومتوں کو کام کرنا ہے۔
رمیزراجہ کا کہنا تھا کہ یہ دونوں ممالک کے بورڈز کے ہاتھوں میں نہیں ہے، آئی سی سی ٹورنامنٹوں میں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے ساتھ کھیلتی ہیں ، دو طرفہ کرکٹ کو سالوں سے روک دیا گیا ہے اور یہ کچھ ایسا ہے جس پر متعلقہ حکومتیں ہی کچھ بتا سکتی ہیں۔
دوسری طرف رمیز راجہ نے کہا کہ رمیز راجہ نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی مل جانے کے بعد چیلنجز اور زیادہ بڑھ گئے ہیں۔ بڑے ایونٹ کی میزبانی ملنا بہت بڑی کامیابی ہے۔