پاک سر زمین پارٹی رہنماؤں کا آگ سے متاثرہ کوآپریٹو مارکیٹ کا دورہ

0
89

کراچی : پاک سر زمین پارٹی رہنماؤں کا آگ سے متاثرہ کوآپریٹو مارکیٹ کا دورہ

پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کے وفد نے گزشتہ روز آگ سے متاثرہ کوآپریٹو مارکیٹ کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کرکہ اظہار یکجہتی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر پی ایس پی کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شمشاد صدیقی اور پی ایس پی بزنس فورم کے صدر قمر اختر نقوی نے متاثرین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 70 فیصد ٹیکس ادا کرنے والے شہر کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا ہے، پاک سرزمین پارٹی متاثرین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور انکی بحالی کی جدوجہد میں انکا بھرپور ساتھ دے گی۔

انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر غیر جانبدارانہ تحقیقات کروائے اور متاثرین کو ہونے والے نقصان کا ممکنہ طور پر ازالہ کرے۔ اس موقع پر مارکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر فیروز شیخ نے کہا کہ آگ کی وجہ سے کم و بیش دو ارب روپے کا نقصان ہوا ہے اور سینکڑوں افراد بے روزگار ہو گئے ہیں۔ پی ایس پی کا وفد مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شمشاد علی صدیقی، بزنس فورم کے صدر سید قمر اختر نقوی، بزنس فورم کے طارق جان خلجی، ثاقب انور اور محمد فیصل پر مشتمل تھا۔

Leave a reply