مزید دیکھیں

مقبول

رواں سال مکمل سلیبس پر امتحانات ہوں گے وزیر تعلیم

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ طلبا کو اس بار مکمل سلیبس پڑھنا ہوگا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ طلبا کو اس بار مکمل سلیبس پڑھنا ہوگا اور امتحان رواں سال مکمل سلیبس پر لیا جائے گا پچھلی بار کورونا کی وجہ سے الیکٹو سبجیکٹس کے امتحانات لیے گئے تھے۔

وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ رواں تعلیمی سال جوسلیبس پڑھایا جارہا ہے وہ مکمل کیا جائے گا امتحانات مئی،جون میں مکمل سلیبس کےتحت ہوں گے۔او اور اے لیولز کے امتحانات بھی وقت پر ہوں گے

انہوں نے مزید کہا ہے کہ بین الصوبائی وزرا کی کانفرنس وقتا فوقتا کرتے رہتے ہیں تعلیم میں ہمیں سب کو مل جل کر کام کرنا ہے-

واضح رہے کہ لاہور شہر میں سموگ کی بگڑتی صورت حال پرسٹینڈنگ کابینہ کمیٹی برائے سموگ کے اجلاس میں سکول بند کرنے کی تجاویز کو مسترد کردیا تھااجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڈ ، ڈی جی پی ڈی ایم اے راجہ منصور احمد اور دیگر شریک ہوئے۔ سٹینڈنگ کمیٹی برائے سموگ نے سکول بند کرنے کی تجاویز مسترد کر دیں اور فیصلہ کیا کہ لاہور میں یورو ٹو آئل پر ایک ماہ کے لیے پابندی لگائی جائے گی۔

اجلاس میں تجاویز دی گئیں تھیں کہ لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان کے سکولوں میں چھٹیاں کردیں یا آن لائن کلاسز شروع کی جائیں جبکہ سموگ کی صورت حال بگڑنے پر سکولز بند کرنے کی تجاویز دی گئیں۔

اجلاس میں سموگ سے متعلق اقدامات کرنے کےلئے کمشنر ز کو ٹاسک دئیے گئے ہیں جبکہ سٹینڈنگ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ لاہور میں یورو ٹو آئل پر ایک ماہ کے لیے پابندی لگادی جائے جبکہ کیبنٹ کمیٹی نے لاہور میں یورو فائیو آئل کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایات کی ہے اور کمشنر لاہور پیٹرول پمپس پر یورو فائیو تیل کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

دوسری جانب عدالت نے جہاں سکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ مسترد کیا وہیں نجی اداروں کے 50 فیصد ورکرز کو گھروں میں بیٹھ کر کام کرنے کا حکم دے دیا جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ حکومت پنجاب نجی اداروں میں نصف سٹاف سے متعلق فوری نوٹیفکیشن جاری کرے، گوجرانوالہ سمیت دیگر اضلاع بارے روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کئے جائیں ، سموگ پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن سعی کریں ۔

واضح رہے کہ لاہور کی فضا آج بھی دنیا بھر میں سب سے آلودہ رہی ، سموگ کے باعث شہریوں کو سانس کی بیماری اور آنکھوں کی جلن کا سامنا ہے ۔ کوٹ لکھپت میں ائیر کوالٹی انڈیکس 563 ریکارڈ کی گئی ۔ گلبرگ میں اے کیو آئی 564 ، ڈی ایچ اے فیز ٹو میں اے کیو آئی 487 ، علامہ اقبال ٹاؤن میں 422 ریکارڈ کی گئی ۔